تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز

کراچی(آئی پی ایس )چیئرمین ائیر کراچی و معروف بزنس مین حنیف گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر موجود ہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف کو اس پر بریفنگ دی جاچکی ہے، آرمی چیف نے اس معاملے پر فوری طور پر مثبت جواب دیا ہے۔
کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ تربیلا ڈیم کی مٹی میں سونے کی موجودگی کی تصدیق کے لیے ہم نے غوطہ خوروں کے ذریعے ڈیم کے اندر مٹی کے نمونے حاصل کیے، سیمپلز کو ہم نے لیبارٹری میں اسٹڈی کیا اور اس میں سونے کی آمیزش کی شرح نکالی بعدازاں اس نتیجے کو سونے کی آمیزش والے ایریے کی کیوبک فٹ مٹی سے ملٹی پلائی کیا اس کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا کہ یہاں 636 ارب ڈالر مالیت کا سونا موجود ہوگا۔حنیف گوہر نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم اور آرمی چیف کو آگاہ کیا کہ تربیلا ڈیم میں سونے کے ذخائر موجود ہیں ڈیم کی مٹی نکالنے کی اشد ضرورت ہے، تربیلا ڈیم کو بنے ساٹھ برس ہوگئے اور ایک بار بھی اس کی مٹی نہیں نکالی گئی، میں نے یہ تمام گزارشات آرمی چیف کو پیش کیں انہوں نے ایس آئی ایف سی کے سربراہ جنرل سرفراز کی ڈیوٹی لگائی جس کے بعد میں نے جی ایچ کیو جاکر جنرل سرفراز کو بریفنگ دی، انہوں نے معاملہ اس وقت کے چیئرمین واپڈا سجاد غنی کے حوالے کیا۔
حنیف گوہر نے کہا کہ سجاد غنی سے اس حوالے سے بات ہوئی جس پر ہم نے انہیں کہا کہ وہ یہ پروجیکٹ خود کرلیں اگر نہیں کریں تو ہماری کمپنی موجود ہے ہم سرمایہ کاری بھی خود کریں گے اور سارا سونا نکال پر ملک کے حوالے کردیں گے اس پر ہم حکومت کے جواب کے منتظر ہیں۔ حنیف گوہر نے مزید کہا کہ اگر وہ یہ پروجیکٹ کریں تو ٹھیک اگر ہمارے حوالے کریں تو ہماری ٹیم تیار ہے، میں ہالینڈ میں اس حوالے سے بات کرکے آیا ہوں، ڈریجنگ کا سب سے بڑا کام ہالینڈ میں ہوتا ہے، ایمسٹرڈیم اور کینیڈا میں ہمارے پارٹنر موجود جن سے میٹنگ کرچکا، حکومت ہمیں اجازت دے تو ہم اس پروجیکٹ کو پورا کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں، تربیلا کے یہ سونے کے ذخائر ملکی قرضہ اتار دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ائیرکراچی کا ڈومیسٹک آپریشن 23 مارچ سے شروع کردیا جائے گا، ائیر کراچی کے لیے کم از کم تین اور زیادہ سے زیادہ پانچ ائیربس جہاز دستیاب ہوں گے، ائیر کراچی کا ڈومیسٹک آپریشن ایک سال جاری رہے گا اس کے بعد انٹرنیشنل آپریشن شروع ہوگا۔حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں پہلی بارفور اسٹار ہوٹل بنایا جارہا ہے جوکہ پانچ ایکڑ رقبے پر محیط ہوگا، کنسٹرکشن انڈسٹری کی ترقی کے بغیر ملک کا بجٹ خسارہ دور نہیں ہوسکتا، کراچی میں سسٹم اب فرنٹ فٹ پر نہیں بیک فٹ پر کام کررہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.

24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں ستائیسویں آئینی ترمیم ،فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243میں ترمیم کی جائیگی،حکومتی ذرائع بھارت بیرونِ ملک اپنے واحد فوجی اڈے سے ہاتھ دھو بیٹھا، تاجکستان کی عینی ائیربیس خالی کردی کراچی آتا ہوں تو یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، وفاقی وزیرعبدالعلیم خان بھارت، منی لانڈرنگ کے الزامات پر انیل امبانی گروپ کے 35کروڑ روپے کے اثاثے منجمد اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مسئلہ فلسطین سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تربیلا ڈیم کی مٹی میں سونے کے ذخائر ڈالر مالیت

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف