پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں حسن نواز ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

جنوبی افریقا سے ون ڈے سیریز کی فتح کے بعد پریس کانفرنس میں مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر اعظم آؤٹ آف فارم نہیں ہیں، بدقسمتی سے آج وہ رن آؤٹ ہوئے اور اس کا تعلق فارم سے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی بابر اعظم اچھے ٹچ میں لگ رہے تھے پریشر کو اچھا ہینڈل کیا، امید ہے وہ آنے والی سیریز میں رنز کریں گے۔

ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ جیت کا کریڈ ٹ کپتان شاہین آفریدی کو دینا چاہیے، انہوں نے اچھی کپتانی کی، کنڈیشنز سمجھ کر بولنگ میں اچھی تبدیلیاں کیں۔ بابر اعظم اور صائم ایوب نے پریشر کو اچھے طریقے سے ہینڈل کیا۔

مائیک ہیسن نے یہ بھی کہا کہ سری لنکا کے خلاف عبدالصمد کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔ وہ ہانگ کانگ سکسز میں شرکت کے بعد اسکواڈ کو جوائن کریں گے، سر ی لنکا کے خلاف ٹیم میں تبدیلی ہوگی، سیریز میں حسن نواز نہیں ہوں گے، وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں، اچھے کھلاڑی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مائیک ہیسن

پڑھیں:

عالمی کرکٹ میں بابر اعظم 15ہزار رنز مکمل کرکے 5ویں پوزیشن لے اڑے

بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرنے والے 5ویں قومی کھلاڑی بن گئے ہیں۔پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں اپنے کیریئر کے 15ہزار بین الاقوامی رنز مکمل کر کے کرکٹ کے ممتاز کلب میں شمولیت اختیار کرلی ہے، یہ میچ فیصل آباد کے اقبال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔بابراعظم اب انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف اور جاوید میانداد کے ساتھ 5ویں پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں جنہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے، سابق کپتان انضمام الحق کے نام 20 ہزار 541 رنز ہیں جو 547 اننگز میں آئے، جبکہ یونس خان نے 17 ہزار 790، محمد یوسف17ہزار 134 اور جاوید میانداد 16 ہزار 213 رنز بنائے۔بابر اعظم نے 372 اننگز میں 15 ہزار 4 رنز مکمل کیے اور یوں پاکستان کرکٹ میں اپنا ایک اور اہم کارنامہ درج کروا لیا۔واضح رہے قومی کرکٹرنے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار 366، ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار 302 اور ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار 330 سے زائد رنز بنائے ہیں، بابر اعظم کے عالمی کریئر میں 31 سنچریاں اور 104 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بابراعظم آؤٹ آف فارم نہیں، امید ہے آنے والی سیریز میں رنز کریں گے: ہیڈ کوچ قومی ٹیم
  • سری لنکا کرکٹ ٹیم اسالنکا کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گئی
  • عالمی کرکٹ میں بابر اعظم 15ہزار رنز مکمل کرکے 5ویں پوزیشن لے اڑے
  • ون ڈے اور ٹی 20 سہ ملکی سیریز کیلیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
  • بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 15 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا
  • بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرلیے
  • بابر اعظم کا کارنامہ، انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
  • سری لنکا نے پاکستان کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا
  • پاک، سری لنکا، ون ڈے سیریز کیلئے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز