پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم آؤٹ آف فارم نہیں ہیں، جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی وہ اچھے ٹچ میں لگ رہے تھے،  انہوں نے پریشر کو اچھا ہینڈل کیا۔جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا بدقسمتی سے بابراعظم رن آؤٹ ہوئے اور اس کا تعلق فارم سے نہیں ہے، امید ہے بابر اعظم آنے والی سیریز میں  رنز کریں گے۔مائیک ہیسن کا کہنا تھا جیت کا کریڈ ٹ کپتان شاہین آفریدی کو دینا چاہیے، انہوں نے اچھی کپتانی کی، کنڈیشنز سمجھ کر بولنگ میں اچھی تبدیلیاں کیں۔انہوں نے کہا کہ سر ی لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں تبدیلی ہوئی ہے، حسن نواز نہیں ہوں گے، حسن نواز فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں، وہ اچھا کھلاڑی ہے، سری لنکا کے خلاف عبدالصمد کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا، عبدالصمد ہانگ کانگ سکسز میں شرکت کے بعد اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

کراچی کی قسمت کاُ فیصلہ امیر نہیں غریب کریں گے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کی قسمت کاُ فیصلہ امیر نہیں غریب کریں گے، گورنر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو سیاست، معیشت میں کردار دیا جائے گا، ایم کیوایم رہنما فاروق ستار نے کہا 40 ارب کا پیکیج آج ایم کیو ایم اور اس کے گورنر کی وجہ سے کراچی کو ملا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یہ بات کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں جلسے سے خطاب میں کہی جس میں ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی،علاقائی عہدیداروں اور کارکنوں نےبڑی تعداد میں شرکت کی۔

 گورنر سندھ نے کہا کہ سرجانی ٹاؤن میں پانی اور بجلی کی فراہمی میں تعطل کے مسائل ہیں، سیوریج کی لائنیں بھی ٹھیک نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کیلیے فنڈز دیے گئے ہیں ان سےہرممکن مسائل دور کرنے کی کوشش کی جائےگی اور وہ خود ان اسکیموں کا افتتاح کریں گے۔

 گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں قانون کے مطابق جو یہاں کا بنگالی شہری ہے اسکو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا اجرا کرائیں گے۔

انہوں نےوفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی سے کہا کہ وہ سرجانی میں یونیورسٹی بنائیں اور مصطفی کمال سے کہا کہ وہ علاقے میں اعلی سطح کا اسپتال بنائیں۔سرجانی میں گورنر انیشی ایٹو کے تحت آئی ٹی مارکی قائم کی جائےگی اور ایک ہزار علاقے کے نوجوانوں کو گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کی تعلیم دی جائے گی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے قانون اور انصاف کی بالادستی کا عہد بھی لیا۔جلسے سے ایم کیوایم رہنما فاروق ستار نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کامظاہرہ بھی کیا گیا۔

؃

متعلقہ مضامین

  • سری لنکا سے سیریز، حسن نواز ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن
  • کراچی کی قسمت کاُ فیصلہ امیر نہیں غریب کریں گے، گورنر سندھ
  • کرپشن اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، جماعت اسلامی بنگلہ دیش کا عزم
  • حامد رضا کی گرفتاری نہیں ہوئی، انہوں نے سرینڈر کیا ہے: بیرسٹر گوہر
  • فیلڈ مارشل نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی، دنیا ہماری بات سن رہی ہے: مریم نواز
  • ہتک عزت کے قوانین بنادیے ہیں اب کسی کی پگڑی نہیں اچھلے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب
  • 27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کسی نے نہیں دیکھا: سہیل آفریدی
  • 27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کسی نے نہیں دیکھا: سہیل آفریدی
  • نادرا کا 18 سال سے زائد عمر بچوں کے والدین کیلئے پیغام