کراچی میں ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا، اب غریب اس شہر کا فیصلہ کریں گے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اس شہر کے فیصلے اب امیر نہہں بلکہ غریب عوام خود کریں گے، اب ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں متحدہ قومی موومنٹ کے تحت عوامی اجتماع سے ویڈیو لنک کے ذریعے گورنر سندھ نے خطاب کیا۔
اجتماع میں ایم کیو ایم کے رکن قومی و صوبائی، رہنماؤں، ذمہ داران اور سرجانی ٹاؤن کی کے عوام نے بھرپور شرکت کی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مہاجر قوم نے پاکستان کی آزادی میں کردار ادا کیا، اس ایم کیو ایم میں تمام قومیتوں کے لوگ شامل ہیں اور یہ پارٹی تمام اکائیوں کا گلدستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرجانی ٹائون کی مشکلات کا اندازہ ہے، یہاں ایک تھانہ ہے جو اتنی بڑی آبادی کے لیے ناکافی ہے، یہاں کے ایم این اے ڈاکٹر فاروق ستار سے کہوں گا کہ آئی جی سندھ سے یہاں تین تھانے مزید بنوانے کی بات کریں۔
انہوں نے کہا کہ آج سرجانی میں بجلی، پانی کی بندش ویسے ہی موجود ہے۔ سرجانی کی عوام کے لیے شناختی کارڈ کا حصول ایک مسئلہ ہے، واٹر کارپوریشن کی سیوریج اور پانی کے حوالے سے یہاں کی کارکردگی مایوس کن ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایک پمپنگ اسٹیشن کیا سرجانی ٹاؤن کے لیے کافی ہے، روزگار کے مواقع نہیں ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ چئیرمین ایم کیو ایم سے بات کہ ہے کہ اب سرجانی کے فیصلے سرجانی والے کریں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اگلے الیکشن میں سرجانی کا ایم این اے اور ایم پی اے کون ہوگا اس کا فیصلہ یہاں کی عوام کرے گی۔ سرجانی ٹاؤن کے بلدیاتی نمائندے کون ہوں گے اس کا فیصلہ بھی یہاں کی عوام کرے گی، اس شہر کے فیصلے اب امیر نہہں بلکہ غریب عوام خود کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ سرجانی ٹاؤن سے ہورہا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آج یہاں عوام کا جم غفیر اپنے مسائل کے حل کے لئے ایم کیو ایم کی جانب دیکھ رہے ہیں، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں آپ کے حقوق کے لئے ایم کیو ایم آخری دم تک جدوجہد جاری رکھے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکمرانوں سے آپ کے حقوق چھین پر واپس لیں گے۔ میں نے گورنری میں آکر عیاشی یا گورنری کے مزے نہیں کیے، گورنر ہاؤس کو عوام کے لیئے کھولا بچوں کو پڑھایا، فلاحی کام شروع کیئے۔ 10 لاکھ لوگوں کو راشن بانٹے، جن سے موٹر سائیکل چھینی گئی ان کو واپس دی۔ طلبا کو لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ بنگالی بھائیوں کو خوشخبری دے رہا ہوں کہ جو بنگالی بھائی قانونی حیثیت سے رہے رہے ہیں ان کے شناختی کارڈ میں بنواؤں گا، بڑی تعداد میں افغانیوں نے پیسے خرچ کرکے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوا لیے۔ سرجانی ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا معائنہ بھی کروں گا اور افتتاح بھی کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں جلد آئی ٹی کورسز کا دوسرا سیشن شروع ہونے جارہا ہے۔ ان 50 ہزار بچوں میں سے ایک ہزار بچے سرجانی ٹاؤن میں سے ہوں گے، بہت جلد سرجانی میں آئی ٹی کیمپس بنیں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ آج سے گورنر یوتھ کا اعلان کررہا ہوں۔ جو عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہے وہ گورنر ٹیسوری کی ٹیم کا حصہ بنیں، وزیر تعلیم خالد مقبول بھائی سے کہتا ہوں کہ سرجانی کے لیے ایک یونیورسٹی کا اعلان کریں، وزیر صحت مصطفی کمال بھائی بھی ایک اسٹیٹ آف ارٹ سرکاری اسپتال بنائیں جہاں سرجانی والے مفت علاج کراسکیں۔
ریفارم، ٹرانسفارم ایم کیو ایم عوام کے سامنے ہے، فاروق ستار
اجتماع سے خطاب میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج ایک ریفارم، ٹرانسفارم اور پھر پرفارم کرنے والی ایم کیو ایم آپ کے سامنے ہے۔ دوسرا عوامی اجتماع ملیر اور اسکے بعد تیس ٹاؤن میں عوامی اجتماع ہوں گے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں 50 سیٹیں چھینی گئی اور حلقہ بندیوں میں دھندلا کیا گیا، میئر اور ڈپٹی مئیر کی سیٹ چھینی گئیں تو بائیکاٹ کیا۔ آج ہمارا بائیکاٹ کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ ہم نے ثمرن سے کہا جائے جی لو اپنی زندگی۔ ان کو تحفے میں سیٹ دی لیکن انکی کارکردگی صفر رہی لیکن وہ سمجھے کہ ہم شریف کیا ہوئے وہ بدمعاش بن گئے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی ٹیک آف کرنے والی ایم کیو ایم نے بتایا ہے کہ کل بھی عوام ہمارے ساتھ تھے اور آئندہ بھی ہوں گے، ہر سڑک پر گڑھے ہیں، سیوریج جاتا نہیں، پانی آتا نہیں۔ پہلے ہڑپہ اور موئن جودڑو نکلے اب پانچ ہزار سال بعد کھدائی کے بعد یہ شہر کراچی نکلا ہے لیکن اس میں 4 کروڑ زندہ شہر بھی نکلے ہیں۔
فارق ستار نے کہا کہ اس شہر میں ٹرانسپورٹ نہیں، گرین لائن کا کام رکوا دیتے ہیں، کے فور 4 سال سے صوبائی حکومت کے پاس رہا مکمل نہ ہوسکا۔
فاروق ستار نے کہا کہ یہ وہ شہر ہے جس نے اپنے پرامن احتجاج سے اس ملک کا تختہ الٹا ہے، ہم نے کئی بار اسلام آباد میں اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو پیغام دیا ہے کہ یہ شہر ملک بنانے والوں کا ہے اور ہم ہی یہ شہر چلا سکتے ہیں۔ ایم کیو ایم نے اپنی کوشوں سے ترقیاتی پیکج کراچی کے ایم این ایز کو دلا کردیا۔ صوبائی حکومت نے تو کراچی حیدرآباد کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے ملنے والے ترقیاتی فنڈز سے تیسر ٹاؤن میں پانی کی لائن بچھائی۔ گلشن معمار میں دو طرفہ سڑک ایم این ایز فنڈ سے بنائی۔ کہیں پیور کا کام ہورہا ہے، کئی گلیاں بن رہی ہیں، کہیں نکاسی کا کام ہورہا ہے۔ یہ 40 ارب کا پیکج ہے گلشن معمار میں 2 ارب کے کام ہوں گے۔
انہوں نے خوش خبری سنائی کہ اگلے دسمبر میں کے فور مکمل ہوکر 26 ہزار گیلن پانی کراچی والوں کو ملنے جارہا ہے۔ ڈ
اکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مقامی خود مختاری کا مقدمہ 27 ویں ترمیم میں شامل ہے، وزیر اعظم نے ہم سے اس کا وعدہ کیا ہے۔ پاکستان کے 130 ضلعوں کو مقامی اور ضلعی خود مختاری ملے گی۔ اللہ کرے تمام جماعتیں ملک اس کو پاس کرائیں۔ کہتا ہوں ثمرن تم تھوڑے دن اور جی لو۔ یہ شہر کراچی والوں کا ہے۔ اس شہر کا میئر حق پرست اور ڈپٹی مئیر شہر کی بیٹی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ای چالان پر حکومت کو بتا رہا ہوں قبلہ درست کر لیں ورنہ 60 لاکھ موٹر سائیکل سوار شاہراہ فیصل پر جمع ہوں گے پھر کوئی کسی کی نہیں سنے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے کہا کہ فاروق ستار نے کہا انہوں نے کہا کہ ستار نے کہا کہ سرجانی ٹاؤن نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کا فیصلہ ٹاؤن میں کریں گے ہوں گے ایم کی کے لیے یہ شہر
پڑھیں:
گورنر سندھ سے چودھری سالک حسین کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم اور آرٹیکل 140(A) پر تفصیلی گفتگو
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، 27ویں آئینی ترمیم اور مقامی حکومتوں کے نظام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، ارشد وہرہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری سالک حسین نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، 27ویں آئینی ترمیم اور مقامی حکومتوں کے نظام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، ارشد وہرہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے مؤقف، آرٹیکل 140(A) پر عمل درآمد اور بلدیاتی آئینی ترمیمی بل کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔