پاکستان نے افغان سرحدی کشیدگی پر شواہد ترکیے میں ثالثوں کے حوالے کردیے، دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بتایا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے معاملے پر ٹھوس شواہد اور دستاویزی ثبوت ترکی میں موجود ثالثوں کے حوالے کر دیے ہیں، مذاکرات استنبول میں جاری ہیں جہاں پاکستانی وفد اپنا مؤقف تفصیل سے پیش کر رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستانی وفد میں ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ علی اسد گیلانی اور ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک شامل ہیں، ثالثوں کو افغانستان سے جڑے سیکیورٹی خدشات اور دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں سے متعلق مکمل بریفنگ فراہم کی گئی ہے جبکہ ثالث ان نکات پر افغان حکام سے براہِ راست بات چیت کر رہے ہیں۔
طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کے مطالبات واضح اور شواہد پر مبنی ہیں اور ان مذاکرات کے نتائج تک کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا جائے گا، ثالثوں نے پاکستان کے مؤقف کی بھرپور تائید کی ہے اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے غیر مصدقہ بیانات پر دھیان نہ دیا جائے۔
چمن سرحد کے حالیہ واقعات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ فائرنگ کا آغاز افغان فورسز نے کیا، جس کے باعث صورتحال کشیدہ ہوئی، ایسے واقعات سرحدی تجارت کی بحالی کے لیے سازگار نہیں، اس معاملے کو مذاکرات میں اٹھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت جاری ہے اور اس وقت کسی قسم کا ڈیڈ لاک نہیں ہے، پاکستان کا بنیادی مؤقف ہے کہ افغان سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے کیونکہ ان حملوں میں اکثر معصوم شہری نشانہ بنتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی الزامات اور جھوٹے پروپیگنڈے کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کسی طور قبول نہیں کی جا سکتی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے جبکہ بھارتی میڈیا کی خفیہ ملاقاتوں اور مالی لین دین سے متعلق افواہیں محض فرضی کہانیاں ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے کسی خفیہ ادارے نے نہ تو کسی غیر ملکی ایجنسی سے ملاقات کی اور نہ ہی غزہ میں امن فوج بھیجنے کے بدلے کوئی مالی مطالبہ کیا ہے، غزہ میں امن فوج سے متعلق حتمی فیصلہ صرف پارلیمنٹ کرے گی، اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی فضائیہ نے دشمن کے کئی گنا بڑے جنگی طیارے مار گرائے، جو ہماری دفاعی تاریخ کا فخر ہیں، بھارت نے ماضی میں جنگ بندی کے لیے امریکی صدر سے رابطہ کیا تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے دفاع میں برتری ثابت کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دفتر خارجہ کہ پاکستان کہا کہ
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔