پاکستان نے ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کے الزامات مسترد کردیے
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
پاکستان نے ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کے الزامات مسترد کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان ہندو برادری کے افراد کو اپنی سرزمین میں داخلے سے روکنے کے الزامات کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ الزامات حقائق کو مسخ کرنے اور ایک انتظامی معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی ایک اور کوشش ہیں، نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے 2 ہزار 400 سے زائد ویزے سکھ یاتریوں کو جاری کیے تاکہ سکھ یاتریبابا گورو نانک دیو جی کی سالگرہ کی تقریبات (4تا 13 نومبر 2025)میں شرکت کر سکیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ 4نومبر کو کل ایک ہزار 932یاتری اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے کامیابی سے پاکستان داخل ہوئے، تقریبا 300 ویزا ہولڈرز کو بھارتی حکام نے سرحد پار کرنے سے روکا۔
طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ پاکستانی جانب سے امیگریشن کا پورا عمل منظم، پرامن اور کسی رکاوٹ سے پاک تھا، چند افراد ایسے پائے گئے جن کے دستاویزات نامکمل تھے، مذکورہ افراد امیگریشن حکام کو اطمینان بخش جوابات فراہم نہیں کر سکے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس بنا پر انہیں معیاری طریقہ کار کے مطابق بھارت کی جانب واپس جانے کو کہا گیا، ان افراد کو مذہبی بنیادوں پر داخلے سے روکنے کے دعوے غلط اور شر انگیزی پر مبنی ہے۔
طاہر حسین اندرابی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے تمام مذاہب کے زائرین کو اپنے مقدس مذہبی مقامات پر خوش آمدید کہتا آیا ہے، یہ ایک منظم اور سہل نظام کے تحت ہوتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی کارروائی صرف انتظامی نوعیت کی تھی، اس معاملے کو فرقہ وارانہ یا سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے، یہ بھارتی حکومت اور میڈیا کے بڑھتے ہوئے تعصب کی عکاسی کرتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کا نیب ترمیمی بل 2023واپس لینے کا فیصلہ، سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاسوں کا ایجنڈا جاری حکومت کا نیب ترمیمی بل 2023واپس لینے کا فیصلہ، سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاسوں کا ایجنڈا جاری پی ٹی آئی کے سابق رہنما متحرک، اسحاق ڈار، ایاز صادق اور فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا فیصلہ ستائیسویں ترمیم، آئینی بینچ کی جگہ 9رکنی عدالت، ججز کی مدت 70سال، فیلڈ مارشل کو آئینی اختیارات دینے کی تجویز قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے پارلیمنٹ ہائوس میں تعینات سی ڈی اے سٹاف کی واپسی کیلئے خط لکھ دیا معروف امریکی سیاستدان محمد عارف کی زہران ممدانی کو میئر نیوریاک منتخب ہونے پر مبارکباد وزیراعظم سے ایشئن فٹبال کنفڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئیر نائب صدر شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ کی ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: داخلے سے روکنے کے افراد کو
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہبازشریف پر بے بنیاد الزامات لگائے:عطا تارڑ
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہبازشریف پر بے بنیاد الزامات لگائے،8 سال بعد ابھی تک کیس میں تمام گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں ہوئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پانامہ کیس میں 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام لگایا۔
بانی پی ٹی آئی نے مختلف مقامات پر اس الزام کو بار بار دھرایا، لندن میں اسی طرح کے الزامات لگانے والا شخص جھوٹا ثابت ہوچکاہے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
سکیورٹی فورسز کے خلاف سوشل میڈیا پر الزامات لگانے والے شخص کو لندن میں جرمانہ ہوا، بانی پی ٹی آئی اور ان کے ٹولے نے ہمیشہ الزامات کی سیاست کی۔
جیل میں بیٹھے جھوٹے شخص کے بیانیہ کی تشہیر کسی صورت قبول نہیں،بانی پی ٹی آئی جھوٹے، کرپشن کے الزام میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔