2025-11-08@18:40:28 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«میں دستی بم پھٹ گیا»:
رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او ہردم گل نے کہا کہ تھانہ حدود باڑہ علاقہ نالہ میں مقامی حجرہ میں دستی بم پھٹ گیا، دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے تھانہ حدود باڑہ کی حدود میں مقامی حجرے میں دستی بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او ہردم گل نے کہا کہ تھانہ حدود باڑہ علاقہ نالہ میں مقامی حجرہ میں دستی بم پھٹ گیا، دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایس ایچ او نے کہا کہ پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے، واقعہ کی نوعیت کا جائزہ لیں گے۔
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ ) صوبہ خیبر پی کے کی وادی تیراہ کے علاقہ مترے درہ میں خوارج کی جانب سے گھر میں بڑی مقدار میں چھپایا گیا بارودی مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب جانے سے خواتین بچوں سمیت 10شہری شہید ‘ 14خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق بارودی مواد پھٹنے سے کچے مکان گر گئے اور بہت سے لوگ اس میں دب گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خوارج کے مکان کے گردونواح میں عام لوگوں کے مکان بھی تھے جو اس دھماکے کے بعد تباہہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بارودی مواد پھٹنے سے خوارج جہنم واصل ہوئے گئے جبکہ ارد گرد کے مکانوں میں موجود خواتین اور بچوں...
کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے بلاک 10 اے میں دکان کے اندر دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ قریبی دکاندار خوفزدہ ہو کر دکانوں سے باہر نکل آئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے تین افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 20 سالہ اسد 45 سالہ شاہد اور 40 سالہ شبیر کے نام سے کی گئی جبکہ دھماکا ایئرکنڈیشن مرمت کرنے کی دکان میں کمپریسر پھٹنے کے باعث پیش آیا تھا۔تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
افسوسناک حادثہ کوہاٹ کے علاقے شیخان میں پیش آیا، ہینڈ گرنیڈ بم بچوں کو گندگی کے ڈھیر سے ملا تھا، بچے بم سے کھیل رہے تھے کہ وہ اچانک پھٹ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ گرنیڈ پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ افسوسناک حادثہ کوہاٹ کے علاقے شیخان میں پیش آیا، ہینڈ گرنیڈ بم بچوں کو گندگی کے ڈھیر سے ملا تھا، بچے بم سے کھیل رہے تھے کہ وہ اچانک پھٹ گیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گرنیڈ پھٹنے کا واقعہ علاقہ شیخان میں پیش آیا۔ دھماکہ مسجد کے قریب ہوا۔
پاراچنار میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق پاراچنار میں طوری قبرستان کے قریب دستی بم پھٹا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ منشیات کا عادی شخص دستی بم ہاتھ میں لےکربیٹھا تھا، دستی بم پھٹنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں جب کہ زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 2 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دستی بم گھر میں موجود تھا جو اچانک پھٹ گیا، گھر کے اندر دستی بم پھٹنے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد ہی حقائق کا علم ہو سکے گا۔ خضدار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی دوسری جانب خضدار میں ایم 8 قومی شاہراہ پر کھوڑی کے...
