کوہاٹ: گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے 2 خواتین جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 2 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دستی بم گھر میں موجود تھا جو اچانک پھٹ گیا، گھر کے اندر دستی بم پھٹنے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد ہی حقائق کا علم ہو سکے گا۔ خضدار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی دوسری جانب خضدار میں ایم 8 قومی شاہراہ پر کھوڑی کے مقام پر دھماکا ہوا ہے۔لیویز حکام کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے بس کے گزرتے ہی دھماکا ہو گیا تھا، جاں بحق اور زخمی مسافر بس میں سوار تھے۔حکام نے کہا کہ زخمیوں کو ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جیل سپرنٹنڈنٹ بانی پی ٹی آئی کو مسلسل تنگ کر رہے ہیں، علیمہ خان
بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ بانی پی ٹی آئی کو مسلسل تنگ کر رہے ہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جمعرات کو فیملی، بیرسٹر علی ظفر اور سلمان اکرم راجہ کو روکا گیا۔
علیمہ خان نے کہا کہ قوسین مفتی جب تک ہمیں ساتھ لے کر نہیں جاتے وہ نہیں جائیں گے، ہمارے پاس عدالتی احکامات ہیں ہم سماعت میں شامل ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کی فیملی اور وکلاء نہیں جائیں گے کوئی اندر نہیں جائے گا، فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے ہوں گے تو ہم سماعت میں جائیں گے۔
علیمہ خان نے مزید کہ کہ نہیں معلوم اندر کیا ہو رہا ہے، ایک وکیل کو چُن کر اندر بلایا جارہا ہے، جج صاحب نے کہا ہے فیملی کو اندر بلائیں یہ نہیں جانے دے رہے۔