ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ صوبے مجبور ہو جائیں گے کہ ٹیکسوں کی وصولی وفاق سے لے کر خود ٹیکس جمع کریں، وفاقی حکومت اپنے اخراجات صوبوں کے سامنے مشترکہ مفادات کونسل کے ذریعے پیش کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ کمزور داخلی سیاسی نظام میں صوبائی خودمختاری رول بیک کرنا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر فوڈ سیکیورٹی اور دیگر وفاقی وزراء 18ویں ترمیم رول بیک کرنے کی بات کر رہے ہیں، وفاقی وزراء این ایف سی ایوارڈ کے رول بیک اور نظرثانی کی بھی بات کر رہے ہیں۔ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ یہ عمل وفاق سے غداری اور صوبائی خودمختاری اور مالی تقسیم پر حملے کے مترادف ہے، پاکستان کے صوبے اور عوام اس قسم کے کسی بھی اقدام پر مزاحمت کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ صوبے مجبور ہو جائیں گے کہ ٹیکسوں کی وصولی وفاق سے لے کر خود ٹیکس جمع کریں، وفاقی حکومت اپنے اخراجات صوبوں کے سامنے مشترکہ مفادات کونسل کے ذریعے پیش کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل تمام وزارتیں مکمل طور پر صوبوں کو دی جائیں، وزارت خوراک سمیت تمام وزارتیں مکمل طور پر صوبوں کے سپرد کی جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدلیہ کی آزادی پر قدغن اور صوبائی خودمختاری رول بیک ہوئی تو تاریخ پارلیمنٹ کو معاف نہیں کرے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صوبائی خودمختاری رول بیک نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

اسلام آباد میں بلدیات کا متبادل نظام لانے کی تیاریاں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-01-9

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں بلدیات کا متبادل نظام لانے کی تیاریاں، اسلام آباد میں وفاقی کونسل کی تشکیل زیر غور ہے۔ وفاقی کونسل 15 سے 20 ارکان پر مشتمل ہوگی، کونسل کی الگ اسمبلی اور ارکان کا انتخاب الیکشن سے ہو گا، کونسل میئر کا انتخاب کرے گی۔ ذرائع کے مطابق چیف کمشنر وفاقی کونسل میں چیف سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے، وفاقی کونسل بلدیاتی نظام کی جگہ لے گی۔ احسن اقبال کی صدارت میں کمیٹی نے مجوزہ نظام پر کام شروع کر دیا، کمیٹی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت وفاقی کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا، وفاقی کونسل اسلام آباد کے مسائل کے حل کی ذمہ دار ہو گی۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں بلدیات کا متبادل نظام لانے کی تیاریاں
  • صوبے کے حقوق کیلئے تمام سیاسی اور قانونی راستے اختیارکرینگے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • صبح 10 بجے سے پہلے دفتر آنے کیلئے مجبور کرنا تشدد کے مترادف، تحقیق
  • آئین کو بار بار سیاسی مفادکےلیے تبدیل نہیں کیا جا سکتا،شازیہ مری
  • عدلیہ قانون کی حکمرانی مضبوط بنانے پر کام کر رہی ہے: چیف جسٹس
  • حکومت پنجاب نے معدنیات و کان کنی کے لئے نیا جامع قانونی نظام متعارف کرادیا
  • پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025 منظور، جامع نظام متعارف
  • عدلیہ قانون کی حکمرانی مضبوط بنانے پر کام کر رہی ہے، چیف جسٹس کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام
  • ’سندھ میں3صوبےبناکرمسائل حل کیےجاسکتےہیں،‘نئےصوبوں کی تشکیل سےمتعلق آئی پی پی کےلائحہ عمل کا اعلان
  • عدلیہ قانون کی حکمرانی مضبوط بنانے پر کام کر رہی ہے، چیف جسٹس