اسلام آباد، بلدیات متبادل نظام لانے کی تیاریاں، وفاقی کونسل کی تشکیل زیر غور
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں بلدیات کے متبادل نظام لانے کی تیاریاں، اسلام آباد میں وفاقی کونسل کی تشکیل زیر غور ہے۔
وفاقی کونسل 15 سے 20 ارکان پر مشتمل ہو گی، کونسل کی الگ اسمبلی اور ارکان کا انتخاب الیکشن سے ہو گا، کونسل میئر کا انتخاب کرے گی۔
ذرائع کے مطابق چیف کمشنر وفاقی کونسل میں چیف سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے، وفاقی کونسل بلدیاتی نظام کی جگہ لے گی۔
احسن اقبال کی صدارت میں کمیٹی نے مجوزہ نظام پر کام شروع کر دیا، کمیٹی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت وفاقی کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا، وفاقی کونسل اسلام آباد کے مسائل کے حل کی ذمہ دار ہو گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وفاقی کونسل اسلام ا باد
پڑھیں:
فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ہوگی، وفاقی وزیر
اسلام آباد:وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ہو جائے گی۔
وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ چین نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے ہماری معیشت کو زندہ کیا اور 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے ہمارے انفرا اسٹرکچر کے پورے نظام میں نئی جان ڈالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ زونگ نے پاکستان میں 2030 ڈیجیٹل روڈ میپ کے تناظر میں بھی بڑی سرمایہ کاری کی ہے اور حکومت پاکستان ڈیجیٹل نیشن ایجنڈے کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ پر کام تیز کر دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اے آئی بیسڈ کلاؤڈ سروس اگلے سال کے وسط تک دستیاب ہوگی اور 2026 کی پہلی سہ ماہی میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی بھی ہوگی۔