بیوروکریسی جوڈیشری سے مذاق کر رہی ہے—جسٹس محسن کیانی کے سخت ریمارکس نے ایگزیکٹو کو ہلا دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان اختر بلند رانا کو عدالتی حکم کے باوجود پنشن کی عدم ادائیگی پر توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان اختر بلند رانا کو عدالتی حکم کے باوجود پنشن ادانا کرنے پر سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ فنانس منسٹری کو درخواست گزار کی پنشن پر کوئی اعتراض نہیں۔اے جی پی آر کے نمائندے نے بتایا کہ عدالتی حکم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے، فروری تک مہلت دیں، تب تک انٹرا کورٹ اپیل کا فیصلہ ہو جائے گا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ساری بیوروکریسی اور ایگزیکٹیو مل کر جوڈیشری سے مذاق کر رہے ہیں، جب دل کرتا ہے عدالتی آرڈر مان لیتے ہیں، جب دل کرتا ہے آرڈر نہیں مانتے، ہمارا حکم معطل کروالیں ورنہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کریں ورنہ اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اور آڈیٹر جنرل کے اکاؤنٹ منجمد ہوں گے۔عدالت نے کہا کہ انٹرا کورٹ اپیل میں آرڈر معطل کروالیں ورنہ اس پر عمل کریں، ہم جنوری تک کا وقت دیتے ہیں، دو کروڑ 56 لاکھ سے زائد رقم بنتی ہے، رپورٹ دیں کہ ماہانہ پنشن اداکرکے باقی کتنی رقم رہتی ہے، اس میں کوئی ضد اور انا والی بات نہیں ہے عدالت نے اپنے فیصلے پر عمل درآمد کروانا ہوتا ہے، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے سے لوگوں کی نظر میں عدالت کا اعتماد کم ہو جاتا ہے۔جسٹس کیانی کا کہنا تھاکہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پر تشدد پر اُس وقت کے آئی جی، ایس ایس پی ، ایس پی اور انسپکٹر کو سزا ہوئی تھی، سب سزا یافتہ مجرمان ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن لے رہے ہیں۔کیس کی مزید سماعت12 جنوری کو ہو گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عدالتی حکم
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسف زئی نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انعام یوسف زئی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی خیبر پی کے کو ارسال کردیا۔