توہین عدالت درخواست کے تحت آئی جی خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
عدالت نے آئی جی سے 14 دن کے اندر جواب طلب کرلیا ہے۔ توہین عدالت درخواست میں کہا گیا ہے کہ صوابی سٹی سرکل تھانہ پر حملہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر آئی جی خیبر پختونخوا کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست کے تحت نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے آئی جی خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے آئی جی سے 14 دن کے اندر جواب طلب کرلیا ہے۔ توہین عدالت درخواست میں کہا گیا ہے کہ صوابی سٹی سرکل تھانہ پر حملہ کیا گیا۔ تھانہ کی دوبارہ تعمیر بین القوامی معیار کے مطابق کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے محکمہ پولیس کو پولیس تھانے کی تعمیر کا حکم دیا تھا ۔ عدالتی احکامات پر ابھی تک تعمیل نہ ہوسکی۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر توہین عدالت درخواست دائر کی۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ آئی جی خیبر پختونخوا کے خلاف توہین عدالت کاروائی کریں، عدالت نے آئی جی کو نوٹس جاری کرکے 14 دن کے اندر جواب طلب کرلیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: توہین عدالت درخواست نوٹس جاری
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں گونر راج نافذ کرنے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی
سٹی42: سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گونر راج نافذ کرنے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
بلاول بھٹو نے چنیوٹ کے دورہ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، صوبہ خیبر پختونخوا میں بدامنی برقرار رہنے کی صورت میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے ، لیکن بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ ابھی گورنر رول لگانے کی کسی تجویز پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ
Waseem Azmet