اسلام آباد (وقائع نگار) ایوان زیریں کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی، اتحادی جماعتیں اجلاس ملتوی کرنے پر حکومت سے ناراض ہمارے سوالات کے جوابات سے بھاگنے کے لیے حکومت نے اجلاس ملتوی کیا۔ بدھ کے روز پینل آف دی چیئر علی زاہد کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے اراکین نے شور شرابہ کیا، قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اراکین محنت کر کے سوالات لاتے ہیں، صرف گول مول جواب دئیے جاتے ہیں اور صرف ٹی اے ڈی اے بنایا جاتا ہے، وزیر صاحب ایف ای بی کے ٹال فری نمبر پر ابھی کال کریں، کوئی جواب آئے تو بتا دیں۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی کے سوال کا جواب تفصیلی دیا گیا ہے۔ لابی میں جا کر ٹال فری نمبر پر بھی کال کر لیتے ہیں، یہ جو یہاں تقریر کر رہے ہیں یہ سیاسی ہے۔ پینل آف چیئر علی زاہد نے آغا رفیع اللہ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو لابی میں بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی ہدایت کر دی۔ اس دوران پی ٹی آئی اراکین ایوان میں پہنچ گئے، اراکین نے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر اٹھا کر  احتجاج کیا، نبیل گبول  نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بیٹھے لوگ کرپشن کر رہے ہیں 15 سو روپے ہر خاتون سے لیتے ہیں۔ وفاقی وزیر پیر عمران شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس کو شفاف بنانے کی ہدایت کی ہے، مارچ 2026 تک سارا نظام ڈیجیٹل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آغا رفیع اللہ  نے کہا کہ یہاں وزیر تو کوئی ہے نہیں سوالوں کے جوابات کون دے گا۔ آغا رفیع اللہ نے کہا کہ طارق فضل صاحب اپنی باتوں میں لگے ہوئے ہیں، اس دوران اپوزیشن رکن اقبال آفریدی نے دوبارہ کورم کی نشاندہی کر دی۔ کورم سے متعلق ایوان میں اراکین کی تعداد گنی گئی تو حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام  رہی۔ پینل آف دی چیئر علی زاہد  نے کہا کہ ایوان میں 63 اراکین موجود ہیں، پینل آف دی چیئر کے اعلان کے دوران پیپلزپارٹی کے اراکین نے شور شرابہ کیا، قومی اسمبلی کے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔ دریں اثناء  پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرا توجہ دلا نوٹس روکنی کیلئے قومی اسمبلی کا سیشن مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک اہم بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قائم مقام سپیکر کے رویے پر انتہائی مایوسی ہوئی ہے، کورم موجود ہونے کے باوجود بار بار اجلاس معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق بنانے کے مترادف ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ اجلاس کو مؤخر کرنا نہایت چھوٹی اور گھٹیا سیاسی چال ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ا غا رفیع اللہ قومی اسمبلی نے کہا کہ پینل ا ف

پڑھیں:

خیبر پختونخوا اسمبلی میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا پوسٹر لانے پر ہنگامہ، اجلاس ملتوی

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت شدید بدنظمی اور شور شرابا شروع ہو گیا جب ن لیگ سے تعلق رکھنے والی رکنِ اسمبلی ثوبیہ شاہد چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پوسٹر اٹھا کر کھڑی ہو گئیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی صدارت میں شروع ہوا تو صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر امجد گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں اور پارٹی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر بات کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: پولیس کی جانب سے واٹر کینن کے استعمال کے بعد اڈیالہ کے قریب دھرنا ختم

ان کا خطاب جاری تھا کہ اچانک اپوزیشن رکن ثوبیہ شاہد سی ڈی ایف جنرل عاصم منیر کا پوسٹر لے کر کھڑی ہو گئیں، جس پر ڈپٹی اسپیکر برہم ہو گئیں۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ پوسٹر ان سے لیا جائے۔ اس دوران ثوبیہ شاہد کے ساتھ دیگر اپوزیشن اراکین بھی کھڑے ہو گئے۔

ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے حکم دیا کہ اپوزیشن اراکین خاموشی سے بیٹھ جائیں اور ڈاکٹر امجد کو بات جاری رکھنے دیں۔ ‘آپ سب بیٹھ جائیں، یہ پوسٹر ان کے ہاتھ سے لیا جائے۔’

یہ بھی پڑھیے: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی، پنجاب اسمبلی نے تہنیتی قرار داد منظور کرلی

اپوزیشن اراکین نے جنرل عاصم منیر کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی، جس پر ڈپٹی اسپیکر مزید برہم ہوگئیں۔ انہوں نے ثوبیہ شاہد کو مخاطب کرکے کہا کہ سب جانتے ہیں وہ کون ہیں، اپنی کارکردگی بتائیں۔ نعرے بازی کے باعث اجلاس شور شرابے کی نذر ہوگیا۔

ڈپٹی اسپیکر بار بار ڈاکٹر امجد کو خطاب جاری رکھنے کی ہدایت کرتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ثوبیہ شاہد جان بوجھ کر حالات خراب کر رہی ہیں۔ پوسٹر لانے پر حکومتی اور ن لیگی اراکین کے درمیان تلخی بھی دیکھنے میں آئی۔

ثریا بی بی نے کہا کہ یہ ملک کے میجر جنرل ہیں، انہیں سیاست میں نہ لائیں۔ ‘ان کی تصویر دکھانے کی آپ کو کیا ضرورت ہے؟ ان کا کریڈٹ آپ کو نہیں جاتا، اپنی کارکردگی بتائیں۔’

یہ بھی پڑھیے: قوم کو اپنی بہادر افواج اور قیادت پر فخر ہے، وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد

اجلاس میں حکومتی رکن نے پوسٹر لانے پر کہا کہ یہ پالش لگا لیں، ان کی سیاست اسی پر چل رہی ہے۔

اپنے خطاب میں پی ٹی آئی رکن ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ان کی بہنوں کا آئینی و قانونی حق ہے، جبکہ اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر اس سرد موسم میں پانی ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت مزید بڑھ گئی ہے۔

اجلاس کے دوران جنرل عاصم منیر کا پوسٹر لانے پر بحث تلخی تک جا پہنچی۔ اسی دوران کورم کی نشاندہی کی گئی اور کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خیبر پختونخوا اسمبلی صوبائی اسمبلی عاصم منیر فیلڈ مارشل

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا شورشرابہ،اجلاس احتجاج کی نذر
  • خیبر پختونخوا اسمبلی میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا پوسٹر لانے پر ہنگامہ، اجلاس ملتوی
  • حکومت قومی اسمبلی کورم پورا کرنے میں ناکام، آصفہ کی تنقید
  • قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی حکومت پر تنقید،پی ٹی آئی کاعمران خان کی تصاویر اٹھاکراحتجاج،نعرےبازی
  • قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی حکومت پر تنقید،پی ٹی آئی کاعمران خان کی تصاویر اٹھاکراحتجاج،نعرےبازی
  • میرا توجہ دلاؤ نوٹس روکنےکےلیے قومی اسمبلی اجلاس مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں، آصفہ بھٹو
  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ سے انکم ٹیکس آرڈیننس تیسرا ترمیمی بل منظور
  • قومی اسمبلی اجلاس: ایوان میں کسی رکن کے پیسے گرنے پر اسپیکرکا اعلان، 12 اراکین نے ہاتھ کھڑےکر دیے
  • بلاول بھٹو سے پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات؛عوامی مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا