خیبر پختونخوا اسمبلی میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا پوسٹر لانے پر ہنگامہ، اجلاس ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت شدید بدنظمی اور شور شرابا شروع ہو گیا جب ن لیگ سے تعلق رکھنے والی رکنِ اسمبلی ثوبیہ شاہد چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پوسٹر اٹھا کر کھڑی ہو گئیں۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی صدارت میں شروع ہوا تو صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر امجد گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں اور پارٹی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر بات کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: پولیس کی جانب سے واٹر کینن کے استعمال کے بعد اڈیالہ کے قریب دھرنا ختم
ان کا خطاب جاری تھا کہ اچانک اپوزیشن رکن ثوبیہ شاہد سی ڈی ایف جنرل عاصم منیر کا پوسٹر لے کر کھڑی ہو گئیں، جس پر ڈپٹی اسپیکر برہم ہو گئیں۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ پوسٹر ان سے لیا جائے۔ اس دوران ثوبیہ شاہد کے ساتھ دیگر اپوزیشن اراکین بھی کھڑے ہو گئے۔
ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے حکم دیا کہ اپوزیشن اراکین خاموشی سے بیٹھ جائیں اور ڈاکٹر امجد کو بات جاری رکھنے دیں۔ ‘آپ سب بیٹھ جائیں، یہ پوسٹر ان کے ہاتھ سے لیا جائے۔’
یہ بھی پڑھیے: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی، پنجاب اسمبلی نے تہنیتی قرار داد منظور کرلی
اپوزیشن اراکین نے جنرل عاصم منیر کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی، جس پر ڈپٹی اسپیکر مزید برہم ہوگئیں۔ انہوں نے ثوبیہ شاہد کو مخاطب کرکے کہا کہ سب جانتے ہیں وہ کون ہیں، اپنی کارکردگی بتائیں۔ نعرے بازی کے باعث اجلاس شور شرابے کی نذر ہوگیا۔
ڈپٹی اسپیکر بار بار ڈاکٹر امجد کو خطاب جاری رکھنے کی ہدایت کرتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ثوبیہ شاہد جان بوجھ کر حالات خراب کر رہی ہیں۔ پوسٹر لانے پر حکومتی اور ن لیگی اراکین کے درمیان تلخی بھی دیکھنے میں آئی۔
ثریا بی بی نے کہا کہ یہ ملک کے میجر جنرل ہیں، انہیں سیاست میں نہ لائیں۔ ‘ان کی تصویر دکھانے کی آپ کو کیا ضرورت ہے؟ ان کا کریڈٹ آپ کو نہیں جاتا، اپنی کارکردگی بتائیں۔’
یہ بھی پڑھیے: قوم کو اپنی بہادر افواج اور قیادت پر فخر ہے، وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد
اجلاس میں حکومتی رکن نے پوسٹر لانے پر کہا کہ یہ پالش لگا لیں، ان کی سیاست اسی پر چل رہی ہے۔
اپنے خطاب میں پی ٹی آئی رکن ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ان کی بہنوں کا آئینی و قانونی حق ہے، جبکہ اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر اس سرد موسم میں پانی ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت مزید بڑھ گئی ہے۔
اجلاس کے دوران جنرل عاصم منیر کا پوسٹر لانے پر بحث تلخی تک جا پہنچی۔ اسی دوران کورم کی نشاندہی کی گئی اور کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خیبر پختونخوا اسمبلی صوبائی اسمبلی عاصم منیر فیلڈ مارشل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا اسمبلی صوبائی اسمبلی فیلڈ مارشل خیبر پختونخوا اسمبلی عاصم منیر کا پوسٹر پوسٹر لانے پر ڈپٹی اسپیکر فیلڈ مارشل ثوبیہ شاہد ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد: (سب نیوز) : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارتِ خزانہ کی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ عائشہ جاوید کو معروف بین الاقوامی اشاعتی ادارے راؤٹلیج (Routledge) کی شہرۂ آفاق کتاب “Women in Public Finance: Stories of Gender in Budgeting” میں بطور معاون مصنفہ شامل کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے محترمہ عائشہ جاوید کی اس شاندار کامیابی کو پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تحریر کردہ باب “Limitless Skies and Endless Dreams” نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے بلکہ جینڈر ریسپانسیو بجٹنگ کے شعبوں میں پاکستانی خواتین کے بڑھتے ہوئے مؤثر کردار کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستانی خواتین کی بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرتی ہیں اور پاکستان کے سرکاری افسران کی غیر معمولی صلاحیت، لگن اور فکری استعداد کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی کامیابیاں خصوصاً نوجوان نسل اور خواتین کے لیے باعثِ ترغیب ہیں کہ وہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے خواتین کی سرکاری اداروں میں مؤثر شمولیت اور قیادت کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ، مساوی مواقع اور شمولیتی ماحول ہی پائیدار ترقی کا راز ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرعطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم