مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ایاز صادق کا اپوزیشن کو پیغام
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
قومی اسمبلی کے اسپیکر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم اور انہوں نے بارہا واضح کیا ہے کہ مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں اور اگر اپوزیشن چاہے تو بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسپیکر ایاز صادق نے بیرسٹر گوہر کے بیان کی تصحیح کردی
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور میں بارہا مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات کے لیئے دروازے کھلے ہیں جواب میں کہا گیا کہ ہم آرمی چیف فیلڈ مارشل سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس فوج نے بھارت سے جنگ جیتی، ان کے خلاف زبان استعمال کی گئی اور پارلیمنٹ کے فلور کو عدلیہ مخالف بیانات کے لیے استعمال کیا گیا۔ سرحدوں کے محافظوں کے لیے بھی مخالفین نے ناپسندیدہ زبان استعمال کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ پارلیمنٹ کے فلور پر عدلیہ اور فوج مخالف بیانات کی اجازت نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:میرا کام سہولت کاری ہے، فریقین فیصلہ خود کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر نے مزید کہا کہ حزب اختلاف نے حالات کو ایسے نقطے تک پہنچا دیا جہاں سے واپسی شاید ناممکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے مذاکرات کے لیے چار قدم بڑھائے، مگر اب انہیں چالیس قدم پیچھے ہٹنا پڑا۔
آخر میں اسپیکر نے کہا کہ پاکستان میں سب کچھ سیاست کے دائرے میں آتا ہے، اور اگر اپوزیشن مذاکرات کو آگے بڑھانا چاہتی ہے تو یہ اچھی بات ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اپوزیشن اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپوزیشن اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق قومی اسمبلی مذاکرات کے انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔