WE News:
2026-07-24@07:49:11 GMT

فوڈ رائیڈرز کا احتجاج رنگ لے آیا، ندا یاسر نے معافی مانگ لی

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

فوڈ رائیڈرز کا احتجاج رنگ لے آیا، ندا یاسر نے معافی مانگ لی

معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر کے فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق حالیہ بیان نے سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل کو جنم دیا، جس کے بعد رائیڈرز کی جانب سے میزبان سے علانیہ معافی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ محنت کش طبقات کے بارے میں ایسے تضحیک آمیز الفاظ کہنا نامناسب اور تکلیف دہ ہے۔ ندا آرام سے شو میں بیٹھی چائے پیتی ہیں انہیں معلوم نہیں کہ ہم روزانہ کن حالات میں کام کرتے ہیں۔ آپ کو اس بیان پر مارننگ شو میں آ کر معافی مانگنی چاہیے۔

دباؤ اور عوامی ردِعمل کے بعد ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان ذاتی تجربے کے تناظر میں تھا، تاہم الفاظ کے چناؤ میں غلطی ہو گئی۔

ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں نے پروگرام میں اپنا تجربہ شیئر کیا تھا جو واقعی برا تھا لیکن مجھ سے الفاظ کے چناؤ میں کوتاہی ہو گئی جو کہ عام زندگی میں بات کرتے کرتے ہو جاتی ہے۔ میں انسان ہوں فرشتہ نہیں۔ میرا لائیو شو ہے ریکارڈ نہیں کیا ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: ’کوئی ندا یاسر کو بتائے کہ ہم کس حال میں کام کرتے ہیں‘، ڈیلیوری رائیڈرز نے اینکر سے اعلانیہ معافی کا مطالبہ کردیا

انہوں نے کہا کہ پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں۔ زیادہ تر رائیڈرز ایماندار ہیں اور بہت محنت اور مشقت سے اپنے خرچے اٹھا رہے ہیں کچھ لوگ ایسا کر جاتے ہیں۔ میں نے سارے کمیونٹی رائیڈرز سے متعلق یہ بات نہیں کہی تھی۔

ندا یاسر نے کہا کہ میں کسی کو دکھ نہیں پہنچانا چاہتی تھی۔ میری وجہ سے اگر رائیڈرز کو تکلیف پہنچی ہے تو میں معذرت کرنا چاہتی ہوں۔ اپنی بہن کی چھوٹی سے غلطی سمجھ کر اسے معاف کر دیجیے گا اور جو لوگ محنت کر رہے ہیں میں ان کو سیلیوٹ کرتی ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز فوڈ رائیڈرز کا احتجاج ندا یاسر ندا یاسر معافی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز فوڈ رائیڈرز کا احتجاج ندا یاسر ندا یاسر معافی فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز ندا یاسر نے رائیڈرز سے کہا کہ

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی