ایف بی آر کی نئی ویلیوایشن، اسلام آباد کے پوش علاقوں میں زمینوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وفاقی دارالحکومت میں زمینیوں کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے بعد اسلام آباد کے پوش علاقوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ایف بی آر نے رہائشی، کمرشل اور دیہی علاقوں کے لیے 68 مقامات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اسلام آباد کے نئے ہاؤسنگ منصوبوں اور پوش علاقوں جیسے سیکٹر ای سیون، ایف سیون، ایف سکس اور ایف ایٹ میں ویلیوایشن ریٹس میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔اسلام آباد میں املاک کی قیمت پر نظرثانی کے بعد کچھ علاقوں کی قیمتیں کم بھی کی گئی ہیں۔ایف بی آر کے جاری ایس آر او کے مطابق، غیر منقولہ جائیدادوں کی نئی ’منصفانہ مارکیٹ ویلیو‘ مقرر کر دی گئی ہے۔نئے ایس آر او کے مطابق ایسی رہائشی اور کمرشل عمارت جن کا اسٹرکچر پانچ سال پرانا یا اس سے کم ہو ان کی ویلیو 4000 روپے فی مربع فٹ ہو گی، اگر عمارت کا اسٹرکچر پانچ سال سے پرانا ہو ان کی ویلیو 3000 روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان، شیڈول جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے شیڈول جاری کردیا جس کے تحت وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو ہوں گے۔
پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ریٹرننگ افسرز کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس 19 دسمبر کو آویزاں کیے جائیں گے۔
انتخابی شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک جمع کرائے جائیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک ہوگی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹربیونلز اپیلیں 5 سے 8 جنوری 2026ءتک دائر کی جاسکیں گی جب کہ اپیلیں 9 سے 13 جنوری تک نمٹا دی جائیں گی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026ءہے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 16 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔
امیدواروں کو انتخابی نشان 16 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے، 15 فروری کو پولنگ اور 16 فروری سے 19 فروری تک نتائج مرتب کیے جائیں گے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar