2025-07-29@14:37:49 GMT
تلاش کی گنتی: 3581

«سے ڈسچارج»:

    گزشتہ کئی روز سے غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں مسلسل اضافہ نظر آرہا ہے، کسی کو مارنے کے بعد اس کی خبر بنی تو کوئی ایسا بھی ہے جو مرنے سے پہلے تحفظ مانگ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کا مقدمہ درج، مشتبہ شخص گرفتار کراچی سے تعلق رکھنے والی لڑکی جس نے پسند کی شادی کررکھی ہے، کی جان کو خطرہ لاحق ہے اور مسلسل غیرت کے نام پر قتل کی خبروں نے اس کو بھی خوفزدہ کردیا ہے۔ کراچی کے علاقے ڈالمیا شانتی نگر کی رہائشی 22 سال کی کومل اور 24 سال کے زبیر کو لڑکی کے خاندان سے خطرہ ہے، یہ الزام خود کومل...
    چین نے ایک اور اہم خلائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا کمرشل کیریئر راکٹ SQX-1 Y10  کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا، راکٹ نے ایک سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ اس کے مقررہ مدار میں پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیں: چین:انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کے لیے بھیجا گیا آزمائشی سیٹلائٹ مدار میں داخل یہ مشن چین کے شمال مغربی علاقے میں واقع معروف جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے منگل کی دوپہر 12 بج کر 11 منٹ (بیجنگ وقت) پر لانچ کیا گیا۔ یہ راکٹ SQX-1 سیریز کا دسواں مشن تھا، جسے ایک چینی نجی خلائی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ چینی حکام کے مطابق یہ مشن چین کے تجارتی خلائی پروگرام کی ترقی کی جانب ایک اور سنگِ میل ہے، یہ کامیابی چین...
    سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب—فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے مشاورت کے بعد سیکریٹری وزارت تعلیم کو چیئرمین ایچ ای سی کا عبوری چارج دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سیکریٹری تعلیم کو چارج دینے کی تصدیق کر دی۔ سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب وزارت بدھ سے چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جبکہ آئندہ ہفتے تک نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے اشتہار جاری کردیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین مختار احمد نے آخری دن بھی ایچ ای سی میں تبادلے اور تقرریاں کیں جنہیں منسوخ کر دیا جائے گا۔
    پنڈی میں خاتون کا قتل: لاش قبرستان پہنچانے والا رکشہ برآمد، ملزم نے پولیس کو کیا بتایا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی : پولیس نے جرگے کے حکم پر قتل کی جانے والی شادی شدہ خاتون کی لاش منتقلی کے دوران استعمال ہونے والا رکشہ برآمد کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق لاش منتقلی کے دوران استعمال ہونے والا رکشہ گرفتار ملزم خیال محمد کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم نے لاش رکشے میں ڈال کر قبرستان منتقلی کا اعتراف کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ جرگہ سربراہ کی ہدایت پر لاش منتقلی کے لیے رکشہ منگوایا گیا تھا جسے خاتون کی لاش منتقلی کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) اردن کے حکام کے مطابق جرمن چانسلر میرس اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کی منگل کو برلن میں ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور خطے کی موجودہ سنگین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چانسلر میرس نے پیر کے روز کہا تھا کہ ان کی حکومت اردن کے ساتھ مل کر غزہ پٹی کے انتہائی ضرورت مند عوام کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچانے کی خاطر کام کرے گی۔ میرس نے کہا تھا، ''ہم جانتے ہیں کہ یہ غزہ کے عوام کے لیے بہت چھوٹی سی مدد ہو سکتی ہے، لیکن یہ ایک حصہ ہے جو ہم...
    بھارتی حیدرآباد کے علاقے ناگول میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 25 سالہ نوجوان راکش بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے اچانک گر پڑا اور دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ راکش کا تعلق ضلع کھمم کے تھلادا گاؤں سے تھا اور وہ سابق ڈپٹی سرپنچ گنڈلا وینکٹیشورولو کا بیٹا تھا۔ وہ ناگول میں مقیم تھا اور ایک نجی کمپنی میں ملازمت کر رہا تھا۔ واقعہ شام 8 بجے کے قریب پیش آیا جب وہ دوستوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیل رہا تھا۔ کھیل کے دوران اچانک وہ زمین پر گر گیا۔  ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر سی پی آر (CPR) دے کر اسے بچانے کی کوشش کی، لیکن جب حالت بہتر نہ ہوئی تو اُسے قریبی اسپتال...
    کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا، مقتول چار بچوں کا باپ، عمر کوٹ کا رہائشی اور کراچی میں چائے کے ہوٹل پر ملازمت کرتا تھا.پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ شروع کردی فائرنگ کی زد میں آکر 36 سال کا کریم جاں بحق ہوگیا۔مقتول کریم چائے کے ہوٹل پر گزشتہ تین سال سے ملازمت کر رہا تھا اور پندرہ سال قبل کراچی آیا تھا، وہ چار بچوں کا باپ تھا۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دو ڈاکوؤں کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ موٹر سائیکل اور چھینا گیا سامان...
    لاہور: جدید طبّی سائنس کا حیرت انگیز کارنامہ سامنے آگیا۔ 42  کے بجائے صرف 21 ہفتے کی حملی (gestational ) عمر رکھتے ہوئے قبل از وقت پیدا ہونے والے نہایت لاغر  بچے نیش کو نہ صرف زندہ بچا لیا بلکہ وہ صحت مند  رہ کر اب ایک سال کا ہو چکا ہے۔ امریکی ریاست آئیوا کی باسی  مولی کا پہلا بچہ بھی جینیاتی خرابی کے سبب قبل از وقت پیدا ہو کر مر گیا تھا۔ تاہم اگلی مرتبہ ڈاکٹر سر توڑ کوشش کر کے اْسے اولاد کی خوبصورت نعمت دینے میں کامیاب رہے۔ پیدائش کے وقت نیش کا وزن صرف 283 گرام یعنی صابن کی ایک بڑی ٹکیا کے برابر  تھا اور اس کا قد تقریباً بالغ انسانی...
    کراچی میں کلفٹن چائنا پورٹ کے قریب فائرنگ سے ہلاک لڑکی ثناء کے بھائی کو گوجرانوالہ پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ثناء کے اغوا کا مقدمہ بھائی نے درج کروایا تھا جس میں ساجد کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ثناء اور ساجد کے قتل میں کسی قریبی عزیز کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ ثناء کے بھائی وقاص نے گوجرانوالہ کے تھانہ تتلے علی میں 17 جولائی کو ثناء کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا جس میں ساجد سمیت دیگر چار افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔ نوشہرو فیروز: لڑکی کی لاش ملنے کا معاملہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا بیان سامنے آگیا ایم ایس ڈاکٹر رفیق کا کہنا ہے کہ رشتے داروں نے...
    پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ میں اپنا دوسرا میچ 0-6 سے جیت لیا۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں جاری انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم نے ررستاد کلب کو چھ گول  کے واضح فرق سے ہرایا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نےشاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آغاز سے ہی میچ پر مکمل گرفت قائم رکھی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کے بہترین کوآرڈینیشن اور حکمت عملی کے باعث رستاد کلب کو ایک بھی گول کرنے کا موقع نہ مل سکا۔ عالمی سطح پر ہونے والےسب سے بڑے یوتھ فٹبال ناروے کپ 2025 کے افتتاحی روز پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا پہلا میچ 1-1 گول سے برابر رہا تھا۔ میچ کےآخری لمحات میں حریف ٹیم  موڈیم ایف...
    کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع سی ویو کے قریب چائنا پورٹ سے لڑکی اور لڑکے کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چائنا پورٹ کے قریب سنسان علاقے سے لڑکی اور لڑکے کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئیں اور دونوں بہت قریب تھے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کرائم سین یونٹ اور ریسکیو رضاکار وقوعہ پر پہنچے جنہوں نے ابتدائی کارروائی کے بعد لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال منتقلی کے بعد لڑکے کی شناخت ساجد مسیح اور لڑکی کی ثنا کے ناموں سے ہوئی، دونوں کا تعلق پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ کے ایک گاؤں سے تھا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں لڑکی ثنا کے...
      چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن نے ممکنہ سمندری طوفان طوفان کے خطرے کے پیش نظر عوام کو خبردار کردیا۔ چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے مطابق سمندری طوفان 29 سے 31 جولائی کے دوران شنگھائی سمیت چین کے 5 بڑے شہروں سے ٹکرائے گا۔ سمندری طوفان کو-مئی کے زیر اثر شنگھائی اور دیگر شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشیں ہوں گی۔ سمندری طوفان کل 29 جولائی کی شام کو چین کے صوبے زی جیانگ تک پہنچے گا۔ ننگبو کا ساحلی شہر طوفان کے راستے میں ہوگا۔ یہ طوفان اس وقت اوکیناوا کے قریب ہے اور شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ Post Views: 3
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جولائی 2025ء) بھارت کے کیوبا میں سفیر، تھونگکومانگ آرمسٹرانگ چانگسان، ایک پیچیدہ صورتحال میں پھنس گئے ہیں۔ ان کی دو بیویاں ہیں، اور ہر ایک سے ایک بیٹی ہے، یہ سب قبائلی رواج اور چرچ میں ہونے والی شادی کے قوانین کے امتزاج کا نتیجہ ہے۔ یہ خبر آج متعدد بھارتی اخبارات اور دیگر میڈیا ذرائع میں شائع ہوئی ہے۔ یہ کہانی 1994 میں شروع ہوئی، جب چانگسان نے نیکول چانگسان سے چرچ میں مسیحی شادی ایکٹ کے تحت شادی کی۔ کئی سال بعد انہوں نے آسام کے ڈِما ہاساؤ ضلع میں سونگپیجان گاؤں کے بزرگوں کے ذریعے نیکول کو روایتی طور پر طلاق دے دی اور ایک دوسری عورت سے شادی...
    کراچی: کراچی میں تعینات بنگلہ دیشی ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب العالم نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ آئی ٹی، سیمنٹ، فارما، کیمیکل اور جوٹ سمیت دیگر شعبہ جات میں مشترکہ منصوبوں کے وسیع امکانات ہیں جبکہ تجارتی حجم میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ حیدر آباد اور میر پور خاص ڈویژن کے دورے کے موقع پر تاجروں، صنعت کاروں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقات میں بنگلہ دیشی ڈپٹی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو جوٹ اور جوٹ کی مصنوعات،فارما سیوٹیکل، لیدر، پلاسٹک، سرامک، دست کاری، کیمیکلز، چائے، انناس، اسکریپ، برتن، ٹیکسٹائل فائبر اور دیگر مصنوعات بر آمد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت میں معدنیات، ٹیکسٹائل، انڈسٹریل مشینری، زرعی...
    اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے 4 ماہ کے دوران مالیاتی فراڈ، بلیک میلنگ، ہراسانی اور ہیکنگ جیسے سائبر کرائم میں ملوث 690 افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA)، جس کا قیام 4 اپریل 2025 کو عمل میں آیا، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عثمان خان کے مطابق اپریل تا جولائی 2025 کے دوران 50ہزار563 سائبر کرائم شکایات موصول ہوئیں اور موصول ہونے والی شکایات میں مالیاتی فراڈ، بلیک میلنگ، ہراسانی اور ہیکنگ سر فہرست رہیں۔ ان میں سے 7ہزار247 شکایات پر تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کیا گیا اور تحقیقات کے بعد 457 کیسز میں ایف آئی آرز درج ہوئیں، شکایات پر مزید کارروائی کرتے ہوئے 690 افراد...
     کراچی میں سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں چائنیز پر حملوں میں ملوث 3 دہشتگرد مارے گئے۔انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے سول ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منگھو پیر میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا، کافی دیر تک دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشتگرد موقع پر مارے گئے، دہشت گرد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، ہلاک دہشت گردوں میں ایک خودکش حملہ آور تھا۔راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ مارے گئے دہشت...
    کراچی: عالمی سطح پر ہونے والے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ناروے کپ 2025 کا آغاز ہوگیا، ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں افتتاحی روز پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا پہلا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ قومی ٹیم نے گول کرکے برتری قائم کی لیکن میچ کے آخری لمحات میں حریف ٹیم موڈیم ایف سی نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ دنیا بھر میں فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے معروف مسلم ہینڈز کے تحت اسلام آباد کی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم انڈر17 بوئز ایونٹ میں شریک ہے۔ ناروے کپ میں 30 سے زائد ممالک کی 2 ہزار سے زائد ٹیموں کے درمیان 90 میدانوں میں مقابلے ہو رہے ہیں۔ ناروے کے بچوں اور نوجوانوں کی بہبود...
    مبشرحسین: کراچی میں ریسکیو 1122 کے زخمی اہلکار باقر عبداللہ اسپتال میں دوران علاج چل بسے۔باقر عبداللہ2روز پہلے سی ویو میں ڈوبنے والی گاڑی کونکالتے ہوئے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی سی ویو میں کار ریکوری آپریشن کے دوران ریسکیو 1122 کا اہلکار، باقر عبداللہ دوران ریسکیو آپریشن شدید زخمی، دوران علاج شہید ہوگیا۔  اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے صوبائی وزیر بحالیات مخدوم محبوب الزمان کی جانب سے ریسکیو اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا گیا، صوبائی وزیر بحالی مخدوم محبوب الزمان کی خاص ہدایت پر ڈی جی ریسکیو 1122، بریگیڈیر ریٹائرڈ واجد صبغت اللہ مہر  نے شہید کے اہل خانہ سے رابطہ کیا۔ مخدوم محبوب...
    اسامہ ملک:   کراچی میں سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں چائنیز پر حملوں میں ملوث 3 دہشتگرد مارے گئے۔ انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے سول ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منگھو پیر میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا، کافی دیر تک دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشتگرد موقع پر مارے گئے، دہشت گرد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، ہلاک دہشت گردوں میں ایک خودکش حملہ آور تھا۔ اے سی...
    کوئٹہ کی تنگ گلیوں میں ایک جوڑے نے محنت اور اعتماد سے اپنی دنیا بدل دی۔ بیوی نے شوہر کا ساتھ دیتے ہوئے کچن کو کاروبار میں بدلا، چند آن لائن آرڈرز سے سفر شروع ہوا، اور آج وہ سوشل میڈیا پر پسند کیے جانے والے ہوم شیف بن چکے ہیں۔ یہ میاں بیوی اب بغیر دکان یا مارکیٹ کے گھر بیٹھے رزقِ حلال کما رہے ہیں۔ مزید جانیے سلمٰی بختیار کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews چاردیواری دنیا بدل دی رزق حلال سوشل میڈیا شیف کچن میاں بیوی وی...
    چاؤ لیجی کا کرغزستان کا دورہ خیرسگالی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز بشکیک : کرغیز اسپیکر ترگن بیک اولو کی دعوت پر چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لیجی نے کرغزستان کا سرکاری اور خیرسگالی دورہ کیا، بچینی میڈیا کے مطابق چاؤ لیجی نے بشکیک میں کرغیز صدر سدیر جاپاروف سے ملاقات کی اور اسپیکر ترگن بیک اولو سے بات چیت کی۔ صدر جاپاروف سے ملاقات کے دوران چاؤ لیجی نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی ہدایات کے تحت چین اور کرغزستان کے تعلقات میں بہت ترقی ہوئی ہے اور یہ تاریخ کے بہترین دور میں ہیں۔ چین کرغزستان کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی پر...
    —فائل فوٹو  کراچی کے علاقے بلدیہ کالونی میں خاتون پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش ہے، گولی لگنے سے زخمی خاتون اہلکار کو اسپتال پہنچا دیا گیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فیضان علی کا کہنا ہے کہ  زخمی خاتون پولیس اہلکار کار میں ایک شخص کے ساتھ تھی، خاتون پولیس اہلکار کو اس کے ساتھ موجود شخص ہی نجی اسپتال لے کر پہنچا۔خاتون پولیس اہلکار افشین تھانہ نیو کراچی صنعتی ایریا کے شعبۂ تفتیش میں تعینات ہے۔
    غزہ میں بھوک سے بڑھتی اموات پر شدید عالمی دباؤ کے باعث امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات اور اردن نے فضا سے غزہ میں امداد پہنچانی شروع کر دی۔امان سے اردنی حکام کے مطابق پیرا شوٹ کے ذریعے 25 ٹن امداد غزہ میں اُتاری گئی۔ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات، اردن اور برطانیہ نے مشترکہ فضائی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ غزہ میں بھوک سے بڑھتی اموات پر شدید عالمی دباؤ کے باعث امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی۔ ادھر مصر کی رفح کراسنگ سے متعدد ٹرک غزہ میں داخل ہو نے کی اطلاعات ہیں۔ اسرائیل کے پیدا کردہ قحط کے باعث غزہ کے 22 لاکھ افراد...
    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ ایک ظالم شخص ہے جس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر ظلم کی انتہا کر رکھی ہے۔ لیکن یاد رکھیں جو لوگ ہمارے لیڈر کو اذیت پہنچا رہے ہیں وہ ہمارے ہدف پر ہیں۔ ہری پور کی تحصیل خان پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے کارکنان کو متحرک رہنے کا پیغام دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان کی رہائی کے لیے 5 اگست کو ملک گیر احتجاج ہو گا‘...
    اسرائیلی حکومت کی جانب سے امدادی سامان کی ترسیل پر پابندی کے بعد اردن اور متحدہ عرب امارات نے پیراشوٹ کے ذریعے غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کا آغاز کر دیا ۔ قابض اسرائیلی ریاست کی جانب سے جاری شدید بمباری اور سرحدی بندش کے باعث غزہ کے عوام شدید غذائی قلت، بھوک، اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کا سامنا کر رہے ہیں۔ اب تک 60 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، جبکہ ہزاروں زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ پیراشوٹ سے 25 ٹن امداد کا فضائی مشن اردن اور یو اے ای کے اس مشترکہ امدادی مشن میں اردن کے دو سی-130 طیارے اور یو اے...
    اسلام آباد: الیکٹرک گاڑیوں کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور 3 ہزار 800 سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز لگانے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔ ایم ڈی نیکا ڈاکٹرمعظم نے بتایا کہ 30 سے 35 ورکنگ چارجنگ اسٹیشنز نے رجسٹریشن کے لیے رجوع کیا ہے، اس کے علاوہ بین الاقوامی اور مقامی کمپیوں نے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی توانائی بچت اور تحفظ اتھارٹی نے 71 الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کو لائسنس جاری کردیے ہین۔ ڈاکٹر سردار معظم نے کہا کہ 128 ای وی چارجنگ اسٹیشنز کی درخواستیں رجسٹریشن کے مراحل میں ہیں، ای وی چارجنگ...
    امریکی ریاست مشی گن کے ٹریورس سٹی میں موجود ایک وال مارٹ اسٹور میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے کم از کم 11 افراد کو زخمی کر دیا، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے اندھا دھند لوگوں کو نشانہ بنایا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تمام متاثرین کا انتخاب اتفاقیہ تھا اور کسی دوسرے حملہ آور کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا: چاقو حملے کا ایک اور واقعہ، 16 سالہ حملہ آور کو ہلاک کردیا واقعے کے بعد اسٹور میں موجود خریداروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور حملہ آور کو قابو کرلیا۔ پولیس نے حملے کے چند ہی منٹ...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بچے موبائل کی عادت
    لاہور‘ اسلام آباد‘ملتان ‘کراچی(نیوز رپورٹر + میگزین رپورٹ+سپیشل رپورٹر+سٹاف رپورٹر) آبروئے صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی کی برسی گزشتہ روز نوائے وقت ہیڈ آفس لاہور سمیت کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان اور کوئٹہ سمیت دیگر دفاتر میں نہایت عقیدت سے منائی گئی۔ جہاں ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئیں۔ لاہور میں قائم میانی صاحب قبرستان میں مجید نظامی کی قبر پر چیف آپریٹنگ آفیسر نوائے وقت گروپ لیفٹینینٹ کرنل ریٹائرڈ سید احمد ندیم قادری نے حاضری دی اور پھولوں کی چادر اور گلدستہ رکھا۔ اس موقع پر امام مسجد الریحان قاری سید امام شاہ نے خصوصی دعا کروائی جبکہ ایڈیٹوریل انچارج سعید آسی، ڈائریکٹر مارکیٹنگ بلال محمود، ایڈیٹر فیملی میگزین و سنڈے میگزین...
    MICHIGAN: امریکی ریاست مشی گن کے شہر ٹراورس سٹی میں واقع ایک شاپنگ مارٹ میں کم از کم 11 افراد کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقامی اسپتال مانسن ہیلتھ کیئر نے سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع دی کہ تمام زخمی افراد کو شمالی مشی گن کے علاقے کے سب سے بڑے اسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا ہے، اور ان کے مطابق تمام افراد چاقو کے حملے کا شکار ہیں۔ اسپتال کی ترجمان میگن براؤن نے کہا کہ زخمی افراد کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم مانسن ہیلتھ کیئر نے کہا کہ وہ اس حوالے...
    پنجاب میں 66 ہزار قیدیوں کے کھانے اور چائے پر اخراجات کے اعداد و شمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت کی جیلوں میں 9 ہزار 8 سو سمیت صوبہ بھر کے 66 ہزار قیدیوں کے کھانے کا جیلوں کے بجٹ پر سالانہ 6 ارب کا بوجھ پڑتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں 66 ہزار قیدیوں کے کھانے اور چائے پر اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت کی جیلوں میں 9 ہزار 8 سو سمیت صوبہ بھر کے 66 ہزار قیدیوں کے کھانے کا جیلوں کے بجٹ پر سالانہ 6 ارب کا بوجھ پڑتا ہے۔ قیدیوں پر کھانے کے بعد چائے کی مد میں سالانہ 68 کروڑ روپے خرچ آتا ہے، قیدیوں کی چائے کے...
    باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل آمدنی میں پورے خاندان کا معاشی بوجھ اٹھانا مشکل تھا اور پھر اوپر سے معذور بچے کی پیدائش‘ پورے محلے کے منہ سے ’’ہائے رام‘‘ نکل گیا‘ بچہ پیدائشی اندھا بھی تھا اور کمزور بھی‘ پورے خاندان کا خیال تھا ہم یہ بچہ نہیں پال سکیں گے چناںچہ ہمیں گلہ دبا کر اسے قتل کر دینا چاہیے لیکن والد نیک دل انسان تھا‘ اس نے بچے کو معذوری کے باوجود قبول کر لیا اور یوں سری کانت کو زندہ رہنے کا سر ٹیفکیٹ مل گیا۔ آندھرا پردیش کے سری کانت بولا کے لیے یہ سر ٹیفکیٹ ضروری تھا‘ کیوں؟ کیوںکہ اس نے آگے چل کر دنیا بھر کے اندھوں کے...
    سٹی 42 : سینئر اداکار عاصم بخاری کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔ اداکار عاصم بخاری کی صحت سے متعلق بتایا گیا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سے ان کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا تھاتاہم اب اداکار مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سینئر اداکار عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا۔ مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے یاد رہے کہ عاصم بخاری پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں جنہوں نے پاکستانی ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں کام کیا...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)چانسلر / گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبے کی سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں "معرکہ حق، جشنِ آزادی" کے تحت منعقد ہونے والی تقریبات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے وائس چانسلرز کو ہدایت کی کہ جامعات میں یومِ آزادی کی تقریبات جوش و جذبے، وقار اور قومی یکجہتی کے ساتھ منائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ "معرکہ حق، جشنِ آزادی" محض ایک عنوان نہیں، بلکہ طلبہ و طالبات کو نظریاتی شعور، حب الوطنی اور اتحاد کے پیغام سے جوڑنے کا موقع ہے۔ گورنر سندھ نے وائس چانسلرز پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے بیجنگ میں گلوبل ہیلتھ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے صحت عامہ کی بہتری کیلئے بھر پور نقطہ نظر پیش کیا ۔ قومی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر صحت مصطفی کمال نے اپنے خطاب اور بین الاقوامی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران اس بات پر زوردیا کہ عالمی صحت کی حکمرانی کا محور صرف بیماریوں کے علاج تک محدود نہ رہے بلکہ بیماریوں سے پیشگی بچاؤ اور صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ پر مرکوز ہو نا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عالمی وباؤں، موسمی بیماریوں اور صحت کے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچائیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں فتنہ الہندوستان کے خلاف مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر تفصیلی غور کیا گیا اور صوبائی ایکشن پلان پر عمل درآمد اور اس میں درپیش رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان حکومت...
    سٹی42: لاہور کے جنرل ہسپتال میں ایک ڈاکٹر نے بروقت طبی امداد دے کر سانپ کے کاٹے گئے مریض کی زندگی بچا لی، واقعہ گجومتہ کے رہائشی 32 سالہ ارشد کے ساتھ پیش آیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد مقصود نے فوری طور پر مریض کو اینٹی سنیک وینم لگا کر وینٹی لیٹر پر شفٹ کیا، جس سے مریض کی حالت سنبھل گئی اور اس کی جان بچ گئی۔ مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر فاروق افضل نے ڈاکٹر محمد مقصود کی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ڈاکٹر ہی میڈیکل فیلڈ کا فخر ہوتے ہیں۔ مریض...
    سٹی42:لاہور پارکنگ کمپنی کی منظور شدہ سائٹس پر اوورچارجنگ کا سلسلہ نہ رک سکا، شہریوں سے سرکاری نرخ سے تین گنا زائد رقم وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انارکلی بازار سمیت متعدد مقامات پر پارکنگ فیس کے نام پر شہریوں سے من مانے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔ موٹرسائیکل کی پارکنگ کے لیے 30 سے 40 روپے جبکہ کار پارکنگ کے لیے 40 کے بجائے 100 روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں۔ کوٹ رادھا کشن: 13 سالہ لڑکی کا لرزہ خیز قتل، حنا پرویز بٹ کا نوٹس شہریوں کا کہنا ہے کہ اوورچارجنگ کے باوجود انہیں پارکنگ پرچی بھی نہیں دی جاتی، اور جب پرچی کا مطالبہ کیا جائے تو...
    اسلام آباد: نیشنل ہائیوے اینڈ موٹروے پولیس نے گاڑی کے گہرے پانی میں چلے جانے اور خود کو بچانے سے متعلق آگاہی ویڈیو جاری کر دی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اگر گاڑی گہرے پانی میں چلی جائے تو فوراً پچھلی سیٹ پر چلے جائیں کیونکہ پانی کے بہاؤ کی وجہ سے گاڑی کے دروازے کھلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ گاڑی کا ہیڈ ریسٹ نکالیں اور گاڑی کا پچھلا شیشہ توڑ دیں۔ ویڈیو میں مزید دکھایا گیا کہ گاڑی کا اگلا حصہ بھاری ہوتا ہے، پچھلا حصہ ہلکا ہونے کے باعث تھوڑی دیر تک تیرتا رہتا ہے اور اسی وقت فوراً گاڑی سے باہر آ جائیں۔ واضح رہے کہ منگل 22 جولائی کو اسلام آباد...
    پی ایس ایل 9 میں مختلف میڈیا کمپنیوں سے سوا پانچ ارب کی ریکوری نہیں کی گئی،نجی ٹی وی اپرائیوٹ کمپنی کو ایک لاکھ بیس ہزار ڈالر کا خلاف ضابطہ ٹھیکہ دیا گیا، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سرینہ ہوٹل رہائش اور یوٹیلٹی الاؤنس کی مد مہم چار ماہ میں اکتالیس لاکھ خرچ کر ڈالے۔نجی ٹی وی کے مطابق آڈٹ رپورٹ 2024-25ء میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ایس ایل 9 میں پولیس کھانے پر 6۔5 کروڑروپے خرچ ہوئے ، ڈائریکٹر میڈیا کی خلاف ضابطہ تقرری پر 80 لاکھ جب کہ تین ریجنل ایج گروپ کوچز کی خلاف ضابطہ تقریوں پر 54 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اپرائیوٹ کمپنی کو...
    —فائل فوٹو دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، سیلابی پانی سے مزید 20 سے زائد دیہات زیر آب آگئے جبکہ کئی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح میں مسلسل اضافے سے ان کے گھر بھی گرنے شروع ہو گئے ہیں۔دریائے چناب کی لہروں میں طغیانی کے باعث جھنگ کے دس سے زائد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔لیہ میں 4 لاکھ کیوسک سے زائد پانی کا ریلہ گزرنے سے درجنوں مواضعات زیر آب ہیں جبکہ تونسہ سپر بند میں شگاف پڑنے کے بعد لوگ محفوظ مقامات پر منقل ہوگئے ہيں۔راجن پور کے مقام پر دریائے سندھ کے پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، سیلابی پانی سے دریا...
    سیف علی خان حملہ کیس میں ممبئی پولیس نے ملزم کی ضمانت کی مخالفت کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کے کیس میں گرفتار بنگلا دیشی شہری شریف الاسلام کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ پولیس کے مطابق فارنزک رپورٹ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اداکار کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب سے نکالا گیا چاقو کا ٹکڑا، جائے وقوعہ پر ملنے والا ایک اور ٹکڑا، اور ملزم سے برآمد ہتھیار ایک ہی چاقو کے حصے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ واقعہ 16 جنوری کو باندرہ کے ایک فلیٹ میں پیش آیا تھا جہاں...
    ویب ڈیسک: دیمک کو ”خاموش تباہ کن“ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ لکڑی کے فرنیچر اور ڈھانچے کو بغیر فوری علامات کے اندر ہی اندر نقصان پہنچاتی ہے۔  لکڑی کا فرنیچر دیمک کے حملے کا سب سے عام شکار ہوتا ہے، جو اس کی مضبوطی اور خوبصورتی کو متاثر کر کے اسے اندر ہی اندر سے کھوکھلاکردیتا ہے۔  اگرچہ کیڑوں سے نجات کے لیے پیشہ ورانہ خدمات دستیاب ہیں، مگر وہ مہنگی ثابت ہوسکتی ہیں۔ اس لیے گھریلو اور سستے قدرتی علاج انتہائی مؤثر اور محفوظ متبادل ہیں۔  دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری   دیمک یا ٹرمائٹس تاریک اور نم ماحول میں زیادہ پروان چڑھتے ہیں، اس لیے فرنیچر کی حفاظت کے لیے مناسب...
    آج تک یہ سمجھ نہیں آیا کہ آخر پسند کی شادی میں بے غیرتی کہاں آ جاتی ہے؟ بیٹی نے اگر اپنی مرضی سے کسی کو چن لیا، تو قیامت کیوں ٹوٹ پڑتی ہے؟ غیرت کے علمبرداروں کو تب تو کچھ محسوس نہیں ہوتا جب اپنی بیٹی کو ڈھول تاشوں کے ساتھ ایک اجنبی کے حوالے کر دیتے ہیں، ایسے مرد کے بستر پر پھینک دیتے ہیں جسے اُس نے نہ کبھی دیکھا، نہ جانا، نہ سمجھا ہوتا ہے ـ ہاں البتہ یہ بڑے فخر کی بات سمجھی جاتی ہے کہ بچی نے بنا چوں چراں،  بنا سوال کیے اپنی زندگی کے سب سے اہم اور بڑے فیصلے پر خاندان کی مرضی کے آگے سر جھکا دیا۔ اور  یہی بیٹی...
    لاہور+اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+خبر نگار) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ماہ صفر کا آغاز کل (اتوار) سے ہو گا۔ ملک بھر میں صفر کا چاند نظر نہیں آیا۔ مقررہ وقت تک شہادتوں کا انتظار کیا‘ ملک بھر میں کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اس امر کا اظہار انہوں نے چاند دیکھنے کے لئے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے اختتام پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے اجتماعی دعا کی۔
    کاغان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی2025ء) خیبرپختونخواہ انتظامیہ نے کاغان میں 500 سیاحوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا، خیبرپختونخواہ انتظامیہ کا بروقت آپریشن، جھیل سیف الملوک میں کلاوڈ برسٹ اور تودہ گرنے کے بعد 500 سیاحوں کو ریسکیو کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران 500 سے زائد پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا۔ سیاح جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک پر اس وقت محصور ہو گئے تھے جب کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے سڑک بند ہو گئی تھی۔ سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا عبدالصمد نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے...
    چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں ماہِ صفر کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ لاہور میں ماہِ صفر کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا ایوانِ اوقاف میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک بھر سے ماہِ صفر کے چاند کی شہادتیں نہ ملنے کے بعد اعلان کیا کہ ملک بھر میں ماہِ صفر کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے یہ بھی اعلان کیا کہ یکم صفر 27 جولائی بروز اتوار ہو گی
    صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے اتوار یکم صفر 27 جولائی کو ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ناسا کا چاند و مریخ پر رابطوں کا نیا جال بچھانے کا منصوبہ، امریکی کمپنیوں سے تجاویز طلب اس بات کا اعلان جمعے کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کیا جنہوں نے وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔ کہیں سے چاند کے نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ مزید پڑھیے: ’بک مون‘ کے ساتھ سرخی مائل چاندنی رات کا نظارہ اس بناء پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان...
    چاند نظر نہیں آیا، یکم صفرالمظفر اتوار 27 جولائی کو ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صفر کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا، یکم صفر المظفر اتوار کو ہوگی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد کے علاقے کوہسار میں واقع وزارت مذہبی امور کی بلڈنگ میں منعقد ہوا، اجلاس کے دوران شرکا کو ملک بھر سے کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔اجلاس کے بعد کمیٹی نے اعلان کیا کہ کل بروز ہفتہ 30 محرم الحرام 1447 ہجری ہوگی اور یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہوگی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔واضح رہے...
    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے دوران شرکا کو ملک بھر سے کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اجلاس کے بعد کمیٹی نے اعلان کیا کہ کل بروز ہفتہ 30 محرم الحرام 1447 ہجری ہوگی اور یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہوگی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صفر کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا، یکم صفر المظفر اتوار کو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد کے علاقے کوہسار میں واقع وزارت مذہبی امور کی بلڈنگ میں منعقد ہوا، اجلاس کے دوران شرکا کو ملک بھر سے کہیں بھی چاند نظر آنے...
    مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صفر کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا، یکم صفر المظفر اتوار کو ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد کے علاقے کوہسار میں واقع وزارت مذہبی امور کی بلڈنگ میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران شرکا کو ملک بھر سے کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اجلاس کے بعد کمیٹی نے اعلان کیا کہ کل بروز ہفتہ 30 محرم الحرام 1447 ہجری ہوگی اور یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہوگی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے بھی آج چاند نظر نہ آنے کی پیش گوئی کی تھی۔    
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہوا،اس کے ساتھ ہی زونل اور ضلعی سطح کی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔ ملک بھر صفر کا چاند نظر نہیں آیا۔کل 30 محرم الحرام 1447 ھ ہے۔ یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہو گا۔  چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔  یاد رہے کہ سپارکو نے صفر کا چاند آج شام نظر نہ آنے کی پیش گوئی کی تھی اور کہا 25 جولائی کو چاند کی عمر صرف 19 گھنٹے ہوگی، مون سون کے باعث چاند کی رویت...
      ملک بھر میں ماہ صفر کا چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہو گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق رکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہوا،اس کے ساتھ ہی زونل اور ضلعی سطح کی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔ یاد رہے کہ سپارکو نے صفر کا چاند آج شام نظر نہ آنے کی پیش گوئی کی تھی اور کہا 25 جولائی کو چاند کی عمر صرف 19 گھنٹے ہوگی، مون سون کے باعث چاند کی رویت مزید مشکل ہوگی۔ ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب و ماہ کا فرق 43 منٹ ہوگا ، جس...
      بھارت میں ایک انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا، جہاں رشتہ دار ایک ضعیف خاتون کو سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عورت اور مرد نے معمر خاتون کو سڑک کنارے چھوڑا، پھر خاتون نے اس پر چادر ڈالی دوسری خاتون نے منہ سے چادر ہٹائی تو بوڑھی خاتون دہائیاں دینے لگی۔ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع ایودیھا میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں رشتہ دار ایک معمر خاتون کو سڑک کنارے بے یار و مددگار حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مرد اور عورت بزرگ خاتون...
    سٹی 42 : ماہ صفر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف میں جاری ہے۔    اجلاس کی صدارت مفتی رمضان سیالوی کررہے ہیں، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالعزیز اس موقع پر موجود ہیں۔   ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر 19 گھنٹے بتائی جا رہی ہے ، چاند کی پیدائش رات 12 بج کے 22 منٹ پہ ہوئی ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ مطلع ابرآلود و چاند کی عمر کم ہونے کے سبب چاند کا نظر آنا مشکل ہے، چاند کی عمر کم سے کم اٹھائیس گھنٹے ہونا ضروری ہے۔  دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری   غروب شمس و قمر کے درمیان فرق لاہور میں 40 منٹ ہوگا...
    صوبہ پنجاب میں مون سون بارشوں سے تباہی مچا دی، جہلم، لیہ اور چکوال سمیت مختلف مقامات پر دیہات سے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی۔ جہلم میں پانی گھروں، ڈیروں اورسکولوں میں داخل ہوگیا، کھڑی فصلیں،اجناس اورمویشیوں کا چارا خراب ہوگیا ، متاثرین بے بسی کی تصویر بن گئے۔ جہلم میں شدید بارش کے باعث پانی گھروں، ڈیروں اور اسکولوں میں داخل ہو گیا ہے جس سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ فصلوں کی تباہی اور مویشیوں کے چارے کی بربادی نے علاقے کے لوگوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ۔ کمالیہ شہر اور اس کے گرد و نواح کے نشیبی علاقے بارش کے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ کئی علاقوں میں فیڈر ٹرپ ہونے کی وجہ سے...
    فوٹو: اسکرین گریب جیو نیوز  بلوچستان میں ندی کے کنارے کھیلتے ہوئے 4 بہنیں ڈوب گئیں، بچیوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔دلخراش واقعہ ضلع دکی کی انبار ندی میں پیش آیا، جہاں آج صبح 4 کم عمر بہنیں ندی کے کنارے کھیلنے میں مصروف تھیں اس دوران ندی میں گر جانے سے چاروں بہنیں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔بچیوں کی عمریں 5 سے11 سال کے درمیان تھیں، چاروں بچیوں کی میتیں اسپتال منتقل کرکے ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔ دیامر اور اس کا سیاحتی مقام بابوسر اداس، سیلاب سے ہرطرف تباہی کے مناظر پیر کو تھک نالے میں آنے والے سیلاب کی تباہی کے مناظر دکھانے کے لیے جیو نیوز کی ٹیم ناران کاغان کے...
    امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند اور مریخ کے درمیان بروقت رابطے اور نیویگیشن نظام کو یقینی بنانے کے لیے امریکی کمپنیوں سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔ 7 جولائی کو ناسا نے ایک “اعلیٰ بینڈوڈتھ، انتہائی قابلِ اعتماد مواصلاتی نظام” کے لیے باضابطہ طور پر تجاویز کی درخواست جاری کی، جس کا مقصد چاند و مریخ کی سطح اور زمین پر موجود رابطہ مراکز کے درمیان ایک مؤثر انفراسٹرکچر قائم کرنا ہے۔ ناسا کے اسپیس کمیونیکیشنز اینڈ نیویگیشن پروگرام کے نائب مینیجر گریگ ہیکلر کے مطابق یہ شراکت داریاں مواصلات اور نیویگیشن کے میدان میں اہم پیش رفت کو فروغ دیتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ایجیکشن سسٹم ڈیزائن کریں، انعام پائیں‘، ناسا کا عوام کے لیے چیلنج ’یہ ہمارے خلا...
    قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے نوجوان نے بوتلوں میں کھانا ڈال کر فلسطینیوں تک پہنچانے کی کوشش کی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق مصر کے شہریوں نے بوتلوں میں کھانا ڈال کر سمندر میں ڈال دیا اس امید کے ساتھ کہ یہ فلسطینی بچوں تک پہنچ جائے۔ مصری شہری کا کہنا ہے کہ مصر کے بچوں کی غزہ کے بچوں کے لیے یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے، امید ہے یہ کھانا ضرور پہنچے گا۔ View this post on Instagram A post shared by عبدالرحمٰن العباسی (@adujee388) وائرل ویڈیو میں نوجوان کہہ رہا ہوتا ہے کہ اے میرے پیارے غزہ والو مجھے معاف کر دو، خدارا مجھے معاف کر دیں۔ مصری...
    گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا ڈرائیور عبدالرزاق کوئٹہ سے پراسرار طور پر اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق عبدالرزاق سرکاری گاڑی پر گوادر جا رہا تھا کہ لاپتا ہو گیا۔ یہ بھی  پڑھیں:کراچی میں تاوان کی غرض سے اغوا کی گئی بچی کس طرح بازیاب ہوئی؟ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مغربی بائی پاس کے علاقے سے سرکاری گاڑی برآمد کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے مغوی ڈرائیور کے اہل خانہ سے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فوجداری قانون میں ترمیم، خاتون کو اغوا یا بے لباس کرنے والے کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم مغوی کے بھانجے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ...
    زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہو گا۔ چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج وزارت مذہبی امور میں ہوگا، جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہ صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے دیگر ارکان اپنے متعلقہ صوبائی و ضلعی اجلاسوں میں شریک ہوں گے، تمام زون اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر منعقد ہوں گے، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ علیمہ خان کا عمران خان سے پاور آف اٹارنی...
    ویب ڈیسک :ماہِ صفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے دیگر ارکان اپنے متعلقہ صوبائی و ضلعی اجلاسوں میں شریک ہوں گے، تمام زون اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر منعقد ہوں گے، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔  دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری  دوسری جانب ترجمان سپارکو کے مطابق آج ماہ صفر المظفر کا...
    پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا: اسد عمر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف والوں کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لوگوں کو سزائیں ہو رہی ہیں، جن لوگوں کو سزائیں ہوئی ہیں، میں ان سب کو ذاتی طور پر جانتا ہوں، جب یہ تمام لوگ اوپر عدالت میں جائیں گے تو انصاف ملے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں یہ تمام لوگ تشدد کی سیاست کرنے پر یقین...
    ویب ڈیسک: سپارکو نے ماہ صفر 1447 ہجری کی ممکنہ رویت ہلال کی پیش گوئی کر دی۔ سپارکو کے مطابق ماہِ صفر 1447 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 25 جولائی 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 12 بج کر 11 منٹ پر ہو گی۔ ترجمان سپارکو کے مطابق 25 جولائی 2025 کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 19 گھنٹے 31 منٹ ہوگی۔ سپارکو ترجمان کے مطابق ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان وقفہ 43 منٹ متوقع ہے۔ میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا فلکیاتی پیمائشوں اور موجودہ مون سون صورتحال کے پیشِ نظر 25 جولائی 2025 کی شام ہلال کے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور چین نے جہاز رانی ( شپنگ) کی صنعت میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کردیے۔پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان صنعت میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے کیونکہ آج پاکستان اور چین نے جہاز رانی ( شپنگ) کی صنعت میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔مفاہمت کی یادداشت پر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چین کے شینڈونگ شینشو گروپ کے چیئرمین نے دستخط کیے، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز محمد جنید انور چوہدری بھی موجود تھے۔جنید چوہدری...
    تصویر سوشل میڈیا۔ خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے جمعرات کو سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹالوجی کراچی کے اسپتالوں کا دورہ کیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے ادارہ برائے صحتِ اطفال و نومولود کےدو مرکزی اسپتالوں کادورہ کیا۔ اس موقع پر سندھ کی وزیرِ صحت عذرا فضل پیچوہو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر بھی موجود تھے۔ اعلامیہ کے مطابق آصفہ بھٹو نے کورنگی نمبر 5 میں چلڈرن اسپتال کا بھی دورہ کیا، آصفہ بھٹو نے اسپتالوں کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبر رومز اور او پی ڈیز کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انکا کہناتھا کہ سندھ حکومت کا صحت کے شعبے پر فوکس قابلِ فخر ہے۔ بچوں اور ماؤں کے لیے بلا تفریق، مفت علاج کی فراہمی ایک فلاحی ریاست کی...
    کراچی: داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین نے نامساعد حالات کے باعث دوران مدت ملازمت اپنے عہدے سے استعفے دے دیا۔ ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ثمرین حسین نے مستعفی ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ اصولوں پر سودے بازی نہیں کرسکتیں، اسی وجہ سے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں وزیراعلی ہاؤس، ایچ ای سی، حکومتی حلقوں یا کسی بھی اور کارنر سے کسی دباؤ کا سامنا نہیں تھا بلکہ وزیر سندھ نے ہمیشہ انہیں سپورٹ کیا۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ یونیورسٹی کے لیے سرپلس بجٹ چھوڑ کر جا رہی ہیں جب تک وزیر اعلیٰ سندھ استعفیٰ منظور نہیں...
    فائل فوٹو  سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات میں وزارت خزانہ کی جانب سے دیے گئے تحریری جواب میں ایف بی آر آفس سے سونے چاندی کی اشیاء سمیت 43 چیزوں میں خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) فیلڈ آفس اسٹیٹ ویئر ہاؤس کسٹم ہاؤس لاہور سے 43 اشیاء کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے، ان میں 36 کرنسی آرٹیکل اور7 سونے اور چاندنی کی اشیاء تھیں۔وزارت خزانہ کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ اس معاملے میں ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ یوسف خان اور انسپکٹر خالد پرویز بھٹہ ملوث تھے، خالد بھٹہ کو خرد برد کا ذمہ دار قرار دیا گیا، کیس ایف آئی اے عدالت میں زیر سماعت ہے۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ گزشتہ 5 سال...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2025ء ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعطم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سڑک دبئی سے مہنگی بنتی ہے اور چار مہینے نہیں چلتی، پھر وہ پیسہ کہاں جاتا ہے؟ کرپشن انتہا کو پہنچ گئی۔ مختلف ٹی وی ٹاک شوز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو سال گزرنے کے بعد اب نو مئی کے فیصلے کوئی قبول نہیں کرے گا۔ اس طرح کے فیصلے پہلے بھی اس ملک میں آئے، نہ انہیں سیاستدان قبول کرتے ہیں اور نہ ہی قانون دان مانتے ہین، نو مئی بڑا واقعہ ہے لیکن جب دو سال گزر جائیں تو کوئی فیصلے قبول نہیں کرے گا، جس...
    اسلام آباد: کل 25 جولائی کو پاکستان میں محرم کے مہینے کے  29 دن پورے ہو جائیں گے، صفر کا چاند کل نظر آئے گا یا نہیں، اس کے متعلق سائنسی فورکاسٹ آج  ہی آ گئی ہے۔ ماہِ صفر 1447 ہجری کی ممکنہ رویتِ ہلال کیلئے پاکستان کی مرکزی اور علاقائی روئیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کل جمعہ کی شام ہوں گے لیکن صفر کا چاند پاکستان میں کسی بھی جگہ نظر آ جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ صفر کا چاند  آج شمسی کیلینڈر پر  24 جولائی ختم ہونے کے  11 منٹ بعد یعنی  25 جولائی کے آغاز کے...
    چین کی معروف الیکٹرک گاڑی ساز کمپنی بی وائی ڈی نے 2026 کے وسط تک پاکستان میں اسمبل کی گئی اپنی پہلی گاڑی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ۔ کمپنی کا ہدف پاکستان اور خطے میں الیکٹرک و پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب سے فائدہ اٹھانا ہے۔ یہ بات بی وائی ڈی پاکستان کے نائب صدر برائے سیلز و اسٹریٹجی دانش خالق نے رائٹرز سے گفتگو میں کہی۔ پاکستان میں پلانٹ کی تعمیر اور مقامی اسمبلنگ بی وائی ڈی اور پاکستانی توانائی کمپنی حب پاور کے ذیلی ادارے میگا موٹر کمپنی کے اشتراک سے کراچی کے قریب ایک پلانٹ تعمیر کیا جا رہا ہے، جو اپریل 2024 سے زیر تعمیر ہے۔ ابتدائی مرحلے میں پلانٹ سالانہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2025ء) نیسلے ایوری ڈے اور ماسٹر شیف پاکستان نے ایک خاص شراکت داری کا اعلان کیا ہے جو ذائقے کی مہارت اور چائے کی روزمرہ خوشیوں کو یکجا کرتی ہے۔ہر پاکستانی گھر کے دل میں نیسلے ایوری ڈے ہمیشہ سے ایک ایسا قابلِ اعتماد ساتھی رہا ہے جو چائے کو ایک سادہ عمل سے ایک دل سے جڑی رسم میں بدل دیتا ہے۔ اب ماسٹر شیف پاکستان کے تخلیقی جذبے کے ساتھ نیسلے ایوری ڈے کے تجربے کو ایک نئی بلندی تک لے جا رہا ہے۔اس شراکت داری پر بات کرتے ہوئےعبداللہ جاوید بزنس ایگزیکٹو آفیسر (ڈیری) نیسلے پاکستان نے کہا کہ چائے ہماری روزمرہ زندگی کا ہی نہیں بلکہ ہماری شناخت کا حصہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہوگیا ۔(جاری ہے) آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,900 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 5058 روپے کمی کے بعد 312,842 روپے سے کم ہو کر 307,784 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 286,782 روپے سے کم ہو کر 282,145 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) عالمی درجہ بندی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے یو ای ٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کو ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازنے کیلئے خصوصی تقریب کا جمعرات کو انعقاد کیا گیا۔تقریب میں چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ترجمان یو ای ٹی کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے رینکنگ کمیٹی ممبران کے ہمراہ انکا استقبال کیا۔ڈاکٹر اقرار احمد خان نے یو ای ٹی کی حالیہ عالمی درجہ بندی میں بہترین رینکنگ کو سراہتے ہوئے بہترین محقق،انتہائی حوالہ شدہ محقق اور عالمی درجہ بندی میں بہترین رینکنگ حاصل کرنیوالے شعبہ جات کے...
    پشاور (ویب ڈیسک) لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید 2 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں جن کو  آبائی گاؤں مالی خیل میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ جاں بحق نوجوان حسن کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا علاقے میں بدامنی سے تنگ آکر گھر سے نکلا تھا لیکن اب طویل انتظار کے بعد بیٹے کی لاش ملی۔دفتر خارجہ کے مطابق 5 فروری کو پیش آنے والے لیبیا کشتی حادثے میں کُل 18 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جن میں پاراچنار کے 15 افراد بھی شامل تھے جب کہ حادثے کا شکار ہونے والوں میں سے 6 پاکستانی اب بھی لاپتا ہیں۔ انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کا اعلان کر...
    حال ہی میں شائع ہونے والی ایک سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر شوگر یعنی ذیابیطس کے مریض ہفتے بھر کی تجویز کردہ جسمانی سرگرمی کو صرف ایک یا 2 دنوں میں مکمل کر لیں تو بھی وہ قبل از وقت موت کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سرخ گوشت اور چکنائی والی غذا حاملہ خواتین میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے: تحقیق اس طرزِ زندگی کو ماہرین ’ویک اینڈ واریئر‘کا نام دیتے ہیں، تحقیق کے مطابق، جو افراد ہفتے کے صرف ایک یا 2 دن میں باقاعدہ ورزش کرتے ہیں، اُن میں موت کے عمومی خطرات 21 فیصد کم ہو جاتے ہیں، جبکہ دل کی بیماریوں سے موت کا خطرہ...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) ملک بھر میں گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران 79 خودکش حملے ہوئے جن میں 690 جاں بحق اور 1300 سے زائد زخمی ہوئے۔خیبرپختونخوا میں 54، بلوچستان میں 19، سندھ میں 4 اور پنچاب میں ایک خودکش حملہ ہوا، خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا جبکہ بلوچستان دوسرے نمبر پر متاثر صوبہ رہا۔(جاری ہے) 2025 کے پہلے چھ ماہ میں 13 خودکش حملے ہوئے، جن میں 103 افراد جاں بحق اور 230 افراد زخمی ہوئے، 2024 میں 17 خود کش دھماکے ہوئے جن میں 139 جاں بحق اور 134 افراد زخمی ہوئے۔اسی طرح 2023 میں 29 حملوں میں 329 افراد جاں بحق اور 582 زخمی ہوئے جبکہ 2022...
    ٹیسلا نے 21 جولائی 2025 کو ہالی ووڈ کے سانتا مونی کا بولیوارڈ پر اپنا طویل انتظار کے بعد تیار ہونے والا ریٹرو طرز کا ڈائنر اور سپر چارجنگ اسٹیشن باضابطہ طور پر کھول دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ٹیسلا نے ٹیکساس میں بغیر انسانی ڈرائیور والی ٹیکسی سروس لانچ کردی یہ 2 منزلہ 9,300 مربع فٹ پر مشتمل عمارت جدید ٹیکنالوجی اور 1950 کی دہائی کی امریکی ثقافت کا حسین امتزاج پیش کرتی ہے، جہاں کھانے، تفریح اور تیز ترین گاڑی چارجنگ کی سہولت ایک ہی جگہ پر دستیاب ہے۔ ڈائنر کو 50 کی دہائی کے ڈرائیو اِن طرز پر سجایا گیا ہے، جس میں نیون لائٹس، کروم ڈیزائن اور خلائی دور کی طرز کی خمیدہ ساخت شامل ہے۔ یہ...
    سکردو کے علاقے کندوس میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں آنے والے شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، سیلابی ریلے کی زد میں آکر 49 مکانات، 20 دکانیں اور دو مساجد مکمل طور پر منہدم ہو گئیں، علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا  ، سیلابی ریلہ رابطہ پل بھی بہا کرلے گیا جس سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سب ڈویژن ڈغونی میں بھی شدید بارشوں کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم دشوار گزار راستوں اور منقطع رابطوں کے باعث ریسکیو کاموں میں مشکلات درپیش ہیں۔یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا جب دو روز قبل ضلع دیامر میں...
    ---فائل فوٹو لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید دو افراد کی میتیں پاراچنار پہنچادی گئی ہیں۔ ایک جاں بحق نوجوان حسن کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا علاقے میں بدامنی سے تنگ آکر گھر سے نکلا تھا، طویل انتظار کے بعد بیٹے کی لاش ملی۔ لیبیا کشتی حادثہ: 16 میں سے 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیقلیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق 5 فروری کو پیش آنے والے اس لیبیا کشتی حادثے میں کُل 18 پاکستانی جاں بحق...
    ایپل کی مصنوعات میں تبدیلیاں کرنے کے لیے مشہور ایک انجینئر نے پرانے آئی فونز کے لیے ایک نئی ایسیسری متعارف کرائی ہے جو لائٹننگ بیسڈ ڈیوائسز میں کسٹم ڈیزائن کیس کے ذریعے فعال یو ایس بی-سی پورٹ شامل کرتی ہے۔ سوئٹزر لینڈ کے روبوٹک انجینئر کین پِلونیل نے ایک کمرشل پروڈکٹ متعارف کرائی ہے جو کسی اندرونی تبدیلی کے بغیر لائٹننگ بیسڈ آئی فونز میں یو ایس بی-سی چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر کو ممکن بناتی ہے۔ ‘اوبسولیس’ کے نام سے فروخت ہونے والی یہ ایسیسری دو حصوں پر مشتمل ایک کیس ہے جو ایک کسٹم سرکٹ بورڈ اور یو ایس بی-سی کنیکٹر کو جوڑتا ہے۔یہ پروڈکٹ 9 والٹ فاسٹ چارجنگ، ڈیٹا ٹرانسفر اور ایپل کار پلے کے ساتھ مکمل...
    فائل ایمیج ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے بغیر واضح ایجنڈے کے وائس چانسلرز (وی سیز) کو ہنگامی طور پر آج طلب کرلیا۔ایک غیر معمولی اقدام کے تحت ایچ ای سی نے ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز کو گزشتہ رات دیر گئے 10 بجکر 49 منٹ پر کوآرڈینیشن ڈویژن کی جانب سے بھیجے گئے تیسری ای میل کے ذریعے آج صبح 10 بجے اسلام آباد میں ایچ ای سی آڈیٹوریم میں حاضری کی ہدایت کی۔ای میل میں نہ تو اجلاس کا مقصد بتایا گیا اور نہ ہی کوئی ایجنڈا شامل تھا۔اس سے قبل ایک دوسری ای میل کے ذریعے وائس چانسلرز کو 24 اور 25 جولائی 2025 کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں دو روزہ تقریب...
    آڈیٹر جنرل آف پاکستان (AGP) نے انکشاف کیا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے دوران ملک کی 10 بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی کے باعث قومی خزانے کو 276 ارب 81 کروڑ روپے کا بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں:پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کا ہر ملازم ماہانہ کتنی مفت بجلی حاصل کررہا ہے؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کمپنیوں کی جانب سے ترسیل و تقسیم کے نقصانات کم کرنے میں ناکامی کو نقصان کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ پشاور، لاہور اور کوئٹہ کی بجلی کمپنیوں کو نقصان میں سب سے بڑا کردار ادا کرنے والے ادارے قرار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے...
    ملتان: موٹروے ایم-5 پر صادق آباد سے لاہور جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ ملتان کے قریب پیش آیا جب بس کا ڈرائیور اچانک اونگھنے کے باعث بس سے قابو نہ پا سکا اور وہ موٹروے سے نیچے اُتر گئی۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈی ایس پی موٹروے پولیس بھی موقع پر موجود ہیں اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتا چلایا...
    آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے قریب واقع سیاحتی مقام چکوٹھی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں دریائے جہلم کے کنارے چیئر لفٹ کے قریب 2 حقیقی بھائیوں نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔ ان میں سے ایک میٹرک کا طالب علم کاشف تھا، جس نے امتحان میں چند مضامین میں ناکامی کے باعث دلبرداشتہ ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ یہ بھی پڑھیں: چترال میں ایک ہفتے کے دوران 2 طالبات سمیت 5 افراد نے اپنی جان لے لی کاشف کے دریا میں چھلانگ لگانے کے فوراً بعد اس کے بڑے بھائی وقاص نے، جو پاک فوج میں ملازم تھے، اسے بچانے کی کوشش میں خود بھی دریا میں چھلانگ لگا دی۔ تاہم دریا...
    آزاد کشمیرکے ضلع جہلم ویلی میں چکوٹھی کے قریب درنگ کے مقام پر میٹرک کے طابعلم کاشف نے امتحان میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہوکر دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی۔ چھوٹے بھائی کو بچانے کے لئے بڑا بھائی وقاص بھی دریا میں کود گیا، دونوں بھائی دریائے جہلم کی بے رحم لہروں کی نذر ہوگئے جب کہ ریسکیو 1122 اور علاقہ مکینوں نے تلاش شروع کردی۔ میٹرک کے امتحان میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہو کر دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والے چکوٹھی کے قریبی علاقے درنگ کے ریائشی نوجوان کاشف کی ٹک ٹاک پر آخری ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جو اس نے دریا میں چھلانگ لگانے سے ایک گھنٹہ قبل شیئر کی تھی۔ مجھے لگتاہے کہ میرے...
    انگلینڈ کی خواتین کی قومی فٹبال ٹیم ‘لائن لیسز’ کی یورو 2024 کے فائنل میں شاندار رسائی پر برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا نے دل سے مبارکباد پیش کی ہے۔ بادشاہ اور ملکہ نے 23 جولائی کو شاہی خاندان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے ٹیم، کوچ سرینا ویگمین اور سپورٹ اسٹاف کو سیمی فائنل میں کامیابی پر سراہا۔ یہ بھی پڑھیے: بیلجیئم کی شہزادی کی جانب سے پرنس ہیری کی حمایت، کنگ چارلس سے صلح کی کوششوں پر تبصرہ شاہی بیان میں کہا گیا کہ میری اہلیہ اور میں اپنی پوری فیملی کے ساتھ مل کر آپ بہادر لائن لیسز کو یورپین فٹبال چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچنے پر گرمجوش مبارکباد...
    ضلع دیامر میں بابوسر ٹاپ پر کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلاب میں بہنے والے 15 سیاحوں کی تلاش جاری ہے، ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے لودھراں کے رہائشی فہد اسلام کے بیٹے نے بتایا کہ چچی ڈاکٹر مشال اور تین سال کے کزن عبدالہادی کو بچانے کیلئے اس کے والد نے پانی میں چھلانگ لگائی۔لینڈ سلائیڈنگ سے چار سیاحوں سمیت پانچ اموات کی تصدیق ہوگئی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہونے سے ہزاروں مسافر پھنس گئے۔اوچھار نالہ داسو میں گلگت بلتستان آنے والی اور گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والی گاڑیاں دونوں اطراف سے پھنسی ہوئی ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ بابوسر بھی جگہ جگہ پر بند ہے۔
    چین میں 32 ویں بین الاقوامی ریڈیو، فلم اور ٹیلی ویژن نمائش بی آئی آر ٹی وی 2025 کا آغاز بیجنگ :چین کے قومی محکمہ برائے ریڈیو و ٹیلی ویژن اور چائنا میڈیا گروپ کی مشترکہ رہنمائی میں چائنا ریڈیو اور ٹیلی ویژن انٹرنیشنل اکنامک اینڈ ٹیکنیکل کوآپریشن کمپنی لمیٹڈ (سی بی آئی سی) کے زیر اہتمام 32 ویں بیجنگ بین الاقوامی ریڈیو ، فلم اور ٹیلی ویژن نمائش (بی آئی آر ٹی وی 2025 ) بیجنگ میں شروع ہوئی جو 26 جولائی تک جاری رہے گی۔ موجودہ نمائش چائنا انٹرنیشنل ایکسپوٹیشن سینٹر کے 50 ہزارمربع میٹر پر محیط 12 ہالوں کا احاطہ کرتی ہے، جس میں دنیا بھر میں 20 سے زائد ممالک اور خطوں سے 500 سے زائد...
     وزیراعلی خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مراد سعید کی واپسی ہوگئی، ہم نے انہیں سینیٹر بنادیا یہ ہماری جیت ہے۔ منگل کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگلوں کی ضد تھی کہ مراد سعید مائنس ہے، ہم نے انہیں سینیٹر بنا کر سینیٹ پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مراد سعید کو سینیٹ میں پہنچانا ہماری بڑی جیت ہے۔ سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت نہیں ہوئی۔صحافی نے سوال اٹھایا کہ آپ نے سینیٹ میں 3 ووٹ ڈالے ۔ علی آمین گنڈاپور نے جواب دیا کہ ہمارا مقصد پورا ہوا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں خرید و فروخت والا کام نہیں ہونے دیا۔ احتجاج...
    کراچی جانے والا مسافر جب بغیر پاسپورٹ جدہ پہنچ گیا تو وہاں اس کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ شہری نے ساری حقیقت کھل کر بتا دی۔ غلطی سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچنے والے مسافر ملک شاہ زین نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ایک ماہ سے وہ کام کے سلسلے میں لاہور میں تھے، 7 جولائی کو لاہور سے کراچی کے لیے آنا تھا اور رات 10 بجے کا ایئر سیال کا ٹکٹ لیا۔ یہ بھی پڑھیں: نجی ایئرلائن کی سنگین غفلت، کراچی جانے والا مسافر بنا دستاویز جدہ پہنچا دیا انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ جانے کے بعد تھوڑی دیر انتظار کرنے کے بعد اناؤنسمنٹ ہوئی کہ لاہور سے کراچی جانے والے مسافر فلاں نمبر...