کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز ہزاروں روپے کے اضافے کے بعد آج معمولی کمی کمی ہوئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔

گزشہ روز سونے کی قیمت 5 ہزار 300 روپےکے اضافے سے 4لاکھ 24ہزار 162 روپے پرپہنچ گئی۔اسی طرح، 10 گرام سونےکی قیمت میں 1372 روپےکی کمی ہوئی جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 278 روپے ہوگئی۔گزشتہ روز 24 قیراط کے 10گرام سونےکی قیمت بھی 4 ہزار 544 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63 ہزار 650 روپے ہوگئی تھی۔ْدوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں 16 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 2 ڈالر پر آگیا جب کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 48.

65 ڈالر ہوگئی۔ادھر، 65 روپے کی کمی سے فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 127 روپے ہوگئی ہے جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 56 روپے کی کمی سے 4 ہزار 395 روپے ہوگئی۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت روپے کی کمی روپے ہوگئی فی تولہ

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی