data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251029-01-21
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کرادی۔ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بلوچستان کے قیمتوں میں کی درخواست کے لیے گیس گیس کی

پڑھیں:

سندھ ہائی کورٹ میں ای چالان کے خلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے اِی چالان کے خلاف شہری کی جانب سے درخواست پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔

جسٹس عدنان اقبال نے ریمارکس دیے کہ حکومت ایسے کام کرتے وقت کم از کم لیگل ٹیم سے ہی مشاورت کرلیتی، رات کے چار بجے بھی شہری سگنل کھلنے کا انتظار کرے گا تو دائیں بائیں سے پستول والا آجائے گا۔

جسٹس عدنان اقبال نے ریمارکس دیے کہ رات کے وقت ایئر پورٹ جانے والے شہری کا پرس، فون اور جان بھی جاسکتی ہے، حکومت کو قانون سازی کرتے وقت تمام پہلوؤں کو دیکھنا چاہیے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو کہا کہ اِی چالان کے بعد شہر بھر میں حادثات میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔

عدالت نے کہا کہ اِی چالان سے متعلق نوٹیفکیشن آپ کی فائل میں کہاں ہے؟ آپ نے خبر بنوانی ہے تو بنوالیں لیکن وہ نوٹیفکیشن تو منسلک کریں جو چیلنج کیا ہے۔

عدالت نے سندھ حکومت سے اِی چالان اور جرمانوں کے نوٹیفکیشن سے متعلق رپورٹ 15 جنوری تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • سندھ اور بلوچستان میں صبح 5 سے رات 10 بجے تک گیس فراہمی کی ہدایت
  • 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے تک سستی ہونے کا امکان
  • عوام کیلیے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے کی بڑی کمی کا امکان
  • خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے کی بڑی کمی کا امکان
  • عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے کی بڑی کمی کا امکان
  • سندھ اور بلوچستان میں صبح 5 تا رات 10 بجے تک گیس فراہمی کی ہدایت
  • محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی
  • سندھ ہائی کورٹ میں ای چالان کے خلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد