خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے کی بڑی کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزدیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق متعلقہ محکمے نے ابتدائی ورکنگ تیارکرلیں، حتمی اعلان 15 دسمبر کو ہوگا۔پاکستانیوں کیلیے خوشخبری یہ ہے کہ چار روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک بڑی کمی کا امکان ہے۔
16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 11 روپے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق متعلقہ محکمے نے ابتدائی ورکنگ تیار کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 1 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے قیمتوں کی سمری 15 دسمبر کو منظوری کیلیے ارسال کی جائے گی جس پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔
اگر تجویز کردہ کمی ہوئی تو اُس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے نو پیسے،ہائی اسپیڈ ذیزل کی نئی قیمت 270 روپے 80 پیسے ہو جائے گی۔
اس کے علاوہ مجوزہ کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 153 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مصنوعات کی قیمتوں میں پیسے فی لیٹر کا امکان ہے
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 4600 روپے اضافے کے بعد اب 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ10گرام سونے کی قیمت3944 روپےبڑھ کر 4 لاکھ8 ہزار 403 روپے ہوگئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس ہے۔