data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی کے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے دورے کے دوران اپنا تعارف نہ کروانے پر اسپتال انتظامیہ نے متعلقہ ڈاکٹر سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں آئندہ 3 یوم میں جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی 25 نومبر 2025 کو دہشت گردی کے شکار اہلکاروں کی عیادت کے لیے اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں آئے لیکن اس موقع پر متعلقہ ڈاکٹر نے اپنا تعارف پیش نہ کیا اور نہ ہی وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی جو کہ پروٹوکول اور کوآرڈینیشن کے اصولوں کے بالکل منافی ہے۔

اسپتال کی انتظامیہ نے واضح کیا کہ آئندہ ایسے مواقع پر ضابطہ کار کے مطابق تمام اقدامات کرنا لازمی ہیں تاکہ پروٹوکول کی خلاف ورزی نہ ہو اور دوروں کا مقصد مؤثر طریقے سے حاصل کیا جا سکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیر اعلی

پڑھیں:

قانون کی خلاف ورزی کے بعد عمران خان سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں، عطا تارڑ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے واضح کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی شخص کو تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کا ایک فیصد بھی امکان نہیں ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے میں 66 فیصد لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے کسی مقصد کے لیے رشوت نہیں دی اور ملک میں شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دی گئی ہے،  ماضی میں ملک کے اقتصادی حالات پیچیدہ تھے اور ڈیفالٹ کی خطرناک صورتحال تھی، لیکن اب پاکستان استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تحت جاری ریفارمز اور فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اقدامات نے معاشی استحکام فراہم کیا ہے، اور آئی ایم ایف نے پاکستان کے ریفارم اسٹرکچر کی تعریف کی ہے۔ ایف بی آر میں سفارش کا نظام مکمل ختم کر دیا گیا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں چینی کی قلت کے حوالے سے رپورٹیں آئیں، جبکہ موجودہ حکومت نے چینی کی برآمد اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے نہ صرف مارکیٹ میں چینی کی دستیابی یقینی بنائی بلکہ قیمتوں میں استحکام بھی لایا،  شوگر ملز سے نکلنے والی ہر بوری پر کیو آر کوڈ لگایا گیا ہے، جس سے چینی کا ہر قدم ٹریس کیا جا سکتا ہے۔

پختونخوا میں گورنر راج کے حوالے سے سوال پر عطا تارڑ نے کہا کہ گورنر راج کی گنجائش اس وقت پیدا ہوتی ہے جب صوبائی حکومت امن و امان یا انسداد دہشت گردی میں ناکام ہو اور گورننس کے مسائل ہوں،  قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے عمران خان سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں، چاہے وہ خاندان کے افراد، پارٹی رہنما ہوں یا وکیل۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس دینے پر وزیراعلیٰ نے ایل آر ایچ انتظامیہ سے وضاحت طلب کرلی
  • وزیراعلیٰ کے پی کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ، اپنا تعارف نہ کروانے پر ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس
  • وزیراعلیٰ کے ایل ایچ آر دورے میں پروٹوکول کی خلاف ورزی، ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری
  • وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے دورے میں غلط رویے پر ڈاکٹر سے وضاحت طلب
  • یورپی یونین کمشنر کا غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کاررائیوں کا اعتراف، پاکستان کے دورے کا اعلان
  • وزیر اعلیٰ کے ایل ایچ آر دورے میں پروٹوکول کی خلاف ورزی، ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری
  • الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو طلب کرلیا
  • خیبرپختونخوا میں نیا نظام متعارف، گاڑی کا نمبر اب شہری کی ملکیت ہوگا
  • قانون کی خلاف ورزی کے بعد عمران خان سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں، عطا تارڑ