پشاور:

خیبرپختونخوا میں نیا نظام متعارف کروا دیا گیا جس کے تحت اب گاڑی کا نمبر گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت ہوگا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے باضابطہ طور پر ’’پرسںلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘‘ کا اجراء کر دیا۔ نئے نظام کے تحت گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی نمبر پرانا مالک اپنے پاس رکھ سکے گا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ نیا ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم جعلی نمبر پلیٹس اور کلوننگ کے خاتمے میں مدد دے گا، پرسنلائزڈ رجسٹریشن سسٹم سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل تیز، شفاف اور کرپشن فری ہو جائے گا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، محکمہ ایکسائز گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بھی آن لائن سسٹم بنائے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ’’پی آر ایم‘‘ سسٹم سے گاڑیوں کی غیر قانونی استعمال میں کمی آئے گی، وہیکلز کے نئے رجسٹریشن نظام کے تحت نمبر پلیٹ گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت ہوگی، شناختی کارڈ یا موبائل نمبر کی طرح شہری گاڑی کے نمبر کا مالک ہوگا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ جب گاڑی فروخت ہوگی تو نمبر بغیر کسی فیس کے فروخت کنندہ کے پاس ہی رہے گا، خریدار نئے نمبر کے لیے خود اپلائی کرے گا۔ شہری اپنا نمبر تین سال تک بغیر کسی گاڑی پر لگائے اپنے پاس محفوظ رکھ سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے محکمہ ایکسائز کے لیے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں پولیس کے طرز پر شہید پیکج کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں پر محکمہ ایکسائز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جلد منشیات سے پاک خیبرپختونخوا دیکھیں گے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔ منشیات کے کاروبار میں ملوث ہر شخص کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، اس ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیر اعلی کے خلاف

پڑھیں:

یوکرین پر روس کے شدید ڈرون و میزائل حملے، توانائی و ٹرانسپورٹ نظام مفلوج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 کیف: روس کی جانب سے یوکرین کے توانائی اور ٹرانسپورٹ ڈھانچے پر بڑے پیمانے پر کیے گئے تازہ ترین ڈرون اور میزائل حملوں نے ملک بھر میں نظامِ زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق مسلسل دو روز سے جاری حملوں نے متعدد اہم پاور اسٹیشنز، حرارتی پلانٹس اور مواصلاتی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے باعث کئی علاقے بجلی اور حرارت سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ ایٹمی بجلی گھروں کی پیداوار میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انٹرنیشنل ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے تصدیق کی ہے کہ آٹھ یوکرینی علاقوں میں توانائی کے منصوبے براہِ راست حملوں کی زد میں آئے۔ ادارے کے مطابق روس نے موسمِ سرما کی شدت کے ساتھ اپنی فضائی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے، جس کا براہِ راست اثر شہری آبادی کی بنیادی ضروریات پر پڑ رہا ہے۔ IAEA نے خبردار کیا کہ توانائی ڈھانچے کو مسلسل نشانہ بنائے جانے سے ایٹمی تنصیبات کے حفاظتی نظام پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے صرف چوبیس گھنٹوں میں 653 ڈرون اور 51 میزائل داغے، جن میں سے 585 ڈرون اور 30 میزائل مار گرائے گئے۔ تاہم متعدد مقامات پر ہونے والی تباہی نے ملک کے اہم صنعتی و شہری مراکز کو مفلوج کر دیا ہے۔ چیرنیہیف، زاپوریزژیا، لیو اور دنیپروپیترووسک میں توانائی کے بڑے پلانٹس کو شدید نقصان پہنچا، جب کہ اوڈیسا میں 9 ہزار 500 صارفین حرارت اور 34 ہزار افراد پانی کی فراہمی سے محروم ہو گئے۔

اوڈیسا کی بندرگاہی تنصیبات بھی نشانہ بنیں، جہاں متعدد حصوں کو جنریٹرز پر منتقل کرنا پڑا ہے۔ بندرگاہی حکام کے مطابق حملوں کے باعث کارگو آپریشن سست ہو گیا ہے اور کئی اہم انفراسٹرکچر پوائنٹس غیر فعال ہیں۔ دوسری جانب کیف کے مضافات میں ریلوے مرکز کو بھی نقصان پہنچا، جہاں ڈپو اور بوگیوں کو تباہ کر دیا گیا، جس سے ٹرانسپورٹ سسٹم متاثر ہوا ہے۔

یوکرینی وزیرِ خارجہ نے روسی کارروائیوں کو امن کے عمل سے انحراف قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس شہری تنصیبات کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ادھر روس کی وزارتِ دفاع نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ حملے یوکرین کی جانب سے مبینہ شہری اہداف پر حملوں کے جواب میں کیے گئے اور ہدف یوکرین کی فوجی صنعت، توانائی ڈھانچہ اور بندرگاہی تنصیبات تھیں۔

صورتحال کے پیشِ نظر پولینڈ نے بھی اپنے جنگی طیاروں کو الرٹ کر دیا تاہم پولش دفاعی اداروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوئی اطلاع نہیں دی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • غیر ملکی ڈاکٹروں کے لیے کینیڈا میں نیا امیگریشن پروگرام متعارف
  • بھارت میں فون میں سیٹلائٹ لوکیشن ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے کا امکان
  • یو اے ای میں جمعے کی اذان و نماز کا نیا نظام متعارف، تمام مساجد میں ایک ہی وقت مقرر
  • نظام انصاف کا کرپشن میں تیسرے نمبر پر آنا لمحہ فکر ہے،جاوید قصوری
  • مکہ مکرمہ :منشیات اسمگلنگ پر2افغان اور ایک پاکستانی شہری کو سزائے موت
  • خیبرپختونخوا کا مقدمہ اڈیالہ میں نہیں سرکاری اداروں میں لڑیں، گورنر کا وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ
  • خیبرپختونخوا میں گورننس ہے تو عوام نے تیسری بار منتخب کیا: سہیل آفریدی
  • وزیرِاعلیٰ سندھ کی تمام محکموں کے ٹینڈر ای پیڈ سسٹم کے تحت دینے کی ہدایت
  • یوکرین پر روس کے شدید ڈرون و میزائل حملے، توانائی و ٹرانسپورٹ نظام مفلوج