سہیل آفریدی—یوٹیوب گریب

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا  کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں گورننس ہے تو عوام نے تیسری بار منتخب کیا، گورننس وہاں نہیں جہاں آئی ایم ایف نے چارج شیٹ دی ہے۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5300 ارب کوئی اپنی جیب سے نہیں لایا، عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے، ایلیٹ مافیا اور ملک پر قابض لوگوں نے یہ پیسے چرائے، یہ پیسے ہم آپ کو کھانے نہیں دیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا کہ یہ کہتے ہیں خیبر پختون خوا سیکیورٹی معاملات پر سنجیدہ نہیں، ہمارا قصور نہیں، آپ اپنی پالیسیاں تبدیل کریں، ہم پالیسی پر تنقید برائے تنقید نہیں کرتے، ان کا حل بھی بتاتے ہیں۔

وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں جو ہو گا ہم ساتھ دیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خیبر پختون خوا سہیل آفریدی

پڑھیں:

پشین؛ عوام کو دیکھ کر میر سرفراز بگٹی اچانک گاڑی سے اتر کر لوگوں میں گھل مل گئے

سٹی 42: پشین میں عوام کو دیکھ کر بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اچانک گاڑی سے اتر کر لوگوں میں گھل مل گئے، عوام نے وزیر اعلیٰ کو اپنے درمیان پاکر مسرت کا اظہار کیا۔ 

میر سرفراز بگٹی نے مقامی افراد سے حال احوال دریافت کیا، روایتی کھیل "بنٹے" کھیلنے والوں کے ساتھ شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے خود بھی بنٹے کھیلنے میں دلچسپی لی۔ عوامی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو اپنے درمیان پاکر لوگوں کا جم غفیر جمع ہوگیا۔ 

لاہور میں 265 ٹریفک حادثات، 298 افراد زخمی

پشین کے بزرگوں نے روایتی دعاؤں کے ساتھ وزیر اعلیٰ کا خیرمقدم کیا، وزیر اعلیٰ کی اچانک آمد سے پشین کا ماحول خوشی اور جوش میں بدل گیا۔ لوگوں نے میر سرفراز بگٹی کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہا اور بہتری کی تجاویز پیش کیں۔ 

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے خانوزئی سمیت صوبے بھر میں کھیلوں کی سرپرستی اور فروغ کے عزم کا اظہار کیا ۔ 

نوجوانوں نے بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کی یوتھ پالیسیوں پر اظہارِ اطمینان کیا، ساتھ ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی شفقت پر نوجوان نہال ہوگئے، اور سیلفیاں بھی بنائیں۔  مقامی لوگوں نے وزیر اعلیٰ کی خدمات کو بھرپور سراہا اور پشین کے مسائل سے آگاہ کیا۔ 

بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق، ڈپٹی کمشنر معطل 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: پاکستان کے مفاد میں فیصلوں کا ساتھ دیں گے
  • کہتے ہیں خیبرپختونخوا  سیکیورٹی  معاملات  پر  سنجیدہ نہیں ، ہمارا  قصور نہیں،  آپ  اپنی  پالیسیاں تبدیل کریں، سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی :گورننس ہے تبھی عوام نے دوبارہ ووٹ دیا ،خیبر پختون خوا میں نئے بیانیے کا آغاز
  • سہیل آفریدی کاپشاور کیلئے  100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان
  • پی ٹی آئی پشاور جلسہ: کارکنان کی بڑی تعداد جمع، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی بھی شریک
  • پشین؛ عوام کو دیکھ کر میر سرفراز بگٹی اچانک گاڑی سے اتر کر لوگوں میں گھل مل گئے
  • سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سہیل آفریدی
  • قدرتی وسائل پر مقامی آبادی کا پہلا حق، امن و امان پر سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • سہیل آفریدی مشکل میں،پی ٹی آئی کیلئے بری خبر