Juraat:
2025-12-05@09:12:22 GMT

سہیل آفریدی مشکل میں،پی ٹی آئی کیلئے بری خبر

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT

سہیل آفریدی مشکل میں،پی ٹی آئی کیلئے بری خبر

وزیر اعلیٰ پختونخوا کیخلاف عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
مینا آفریدی اور ڈاکٹر امجدبھی شامل ، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے سماعت کی

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور ڈاکٹر امجد کیخلاف بھی اشتہاری کی کاروائی شروع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی ، خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی و دیگر کیخلاف 26 نومبراحتجاج کا مقدمہ درج ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود ملزمان وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور ڈاکٹر امجد پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی وزیر اعلی

پڑھیں:

9 مئی حملہ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 18 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

راولپنڈی (خصوصی رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مہر جاوید، محمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز، مرتضیٰ خان، اشرف سوہنا، چودھری آصف، شکیل نیازی، محمد انصر اقبال، حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے تمام ملزمان کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جب کہ اس سلسلہ میں ملزمان کے متعلقہ اضلاع کے ریونیو افسران کو بھی احکامات دیئے گئے ہیں۔ عدالت نے ریونیو افسران کو ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان مقررہ تاریخ کے اندر عدالت کے سامنے سرنڈر نہیں کرتے تو ان کی جائیداد نیلام کی جائے، عدالت نے ملزمان کے ضامنوں کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ خیبر پی کے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، بانی سے ملاقات کی اجازت پھر نہ ملی: صوبہ حق سے محروم، سہیل آفریدی
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کو عمل شروع ہو گیا
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز
  • میری بات پوری ہوئی، سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی: فیصل واوڈا
  • میری بات پوری ہوئی، آج سہیل آفریدی کی ملاقات نہیں ہوئی: فیصل واوڈا
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ایک بار پھرعمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا  آغاز ہوگیا
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا
  • 9 مئی حملہ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 18 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار