کراچی:(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو شہر کی فضاؤں پر ہلکی دھند کے سبب حدنگاہ کم ہو کر 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، ہواؤں کی رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی معمول سے تیز ہوائیں اتوار تک چل سکتی ہیں۔

شہر میں چلنے والی معمول سے تیز شمال مشرقی ہواؤں کے سبب خنکی میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے گرم ملبوسات کا استعمال بڑھ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو دوسرے روز معمول سے تیز ہوائیں ریکارڈ ہوئیں جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پر ہلکی دھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر 3 کلومیٹر رہ گئی تھی تاہم دھوپ نکلنے کے بعد حدنگاہ بہترہوئی۔

ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق شمال مشرقی سمت سے چلنے والی خنک اور خشک ہواؤں کے نتیجے میں موسم دن کے وقت خشک اور صبح و رات کے اوقات میں خنک رہنے کی توقع ہے، معمول سے قدرے تیز ہوائیں اتوار تک برقراررہ سکتی ہیں۔

جمعہ کو شمال مشرقی ہواؤں کے سبب مجموعی درجہ حرارت (صبح ورات ) میں معمولی کمی رہی جمعہ کو سب سے کم درجہ حرارت خیرپور میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

الاسکا میں 6.0 شدت کا خوفناک زلزلہ، اینکریج شہر چند سیکنڈ میں لرز اُٹھا

ANCHORAGE, ALASKA:

امریکا کی ریاست الاسکا میں 6.0 شدت کے طاقتور زلزلے نے اینکریج شہر سمیت کئی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ سسٹینا کے علاقے میں 69 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جبکہ مرکز اینکریج سے تقریباً 12 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 11 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد شہری خوف کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

الاسکا ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ نے ہائی ویز، ایئرپورٹس، پلوں اور سرنگوں کی ہنگامی جانچ شروع کر دی ہے۔

حکام کے مطابق اب تک کسی جانی نقصان یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اور سفر میں رکاوٹوں کا بھی امکان کم ہے۔

امریکی نیشنل سونامی وارننگ سینٹر نے ابتدائی معلومات کی بنیاد پر یہ واضح کیا ہے کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔

یاد رہے کہ الاسکا کی تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ 27 مارچ 1964 کو آیا تھا، جب 9.2 شدت کے تباہ کن زلزلے اور سونامی نے 131 افراد کی جان لے لی تھی۔

حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ آفٹر شاکس کا امکان مسترد نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہر قائد میں سردی بڑھ گئی، تیز ہوائیں اتوار تک چلنے کا امکان
  • پاکستان کی فرنس آئل کی برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، اضافے کا امکان
  • الاسکا میں 6.0 شدت کا خوفناک زلزلہ، اینکریج شہر چند سیکنڈ میں لرز اُٹھا
  • آئندہ 3 روز شہر میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی
  • کم بجٹ والے صارفین کے لیے خوشخبری، سب سے سستی الیکٹرک کار مارکیٹ میں آگئی
  • امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی سے ایام فاطمیہ سے متعلق خصوصی گفتگو
  • کراچی میں آئندہ تین روز تیز ہوائیں چلنے کا امکان، پارہ کتنا رہے گا؟
  • کراچی میں سرد ہواؤں کا راج، درجہ حرارت میں کمی متوقع
  • کراچی میں سرد ہواؤں کا راج، درجہ حرارت میں کمی کا امکان