قائدآباد سے خواتین کو نشہ آور چیز دے کر لوٹنے والی ملزمہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قائدآباد پولیس نے ایک خاتون کو نشہ آور چیز کھلا کر اس سے سونے کی بالیاں اتارنے والی مرکزی ملزمہ کو الکرم کپڑا مارکیٹ کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمہ نے چند روز قبل قائدآباد کے علاقے میں ایک خاتون کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کیا اور اس دوران اس کے سونے کی بالیاں اتار کر فرار ہوگئی تھی۔گرفتار ملزمہ کی شناخت تسمیہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے سونے کی بالیاں اور نشہ آور گولیاں بھی برآمد کر لی ہیں۔ ملزمہ بازاروں میں گھوم پھر کر خواتین کو نشانہ بناتی تھی، انہیں مختلف طریقوں سے نشہ آور چیز کھلا کر اپنے قابو میں لاتی اور پھر موقع دیکھ کر ان کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو جاتی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نشہ ا ور چیز
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔