کراچی، پانی کے ستائے لوگوں کا خواتین سمیت ناگن چورنگی پمپنگ اسٹیشن پر رات گئے دھاوا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے نارتھ کراچی سیکٹر 11-ای کے رہائشیوں نے پانی کی شدید قلت کے خلاف کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ناگن چورنگی پمپنگ اسٹیشن پر رات گئے دھاوا بول دیا۔
مظاہرین جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی نے "پانی دو، پانی دو" کے نعرے لگاتے ہوئے عملے پر تشدد کی کوشش کی، جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
ایک ماہ سے زائد عرصے سے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے مایوس شہریوں نے پانی ٹینکروں پر انحصار کرنا ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا۔
اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا کہ ایک ماہ ہوگیا واٹر کارپوریشن والے پانی نہیں دے رہے اور پانی خرید کر استعمال کرنا ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
صیہونی فورسز کی غزہ میں فضائی جارحیت جاری، خواتین، بچوں سمیت مزید 28 فلسطینی شہید
اسرائیل نے الزیتون، خان یونس اور شجاعیہ میں بے گھر افراد کو نشانہ بنایا، شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ صیہونی فورسز کے غزہ میں فضائی حملے میں مزید 28 فلسطینی شہید کر دیئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، اسرائیل نے الزیتون، خان یونس اور شجاعیہ میں بے گھر افراد کو نشانہ بنایا، شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ 10 اکتوبر سے اب تک 279 فلسطینی شہید جبکہ 652 افراد زخمی ہوچکے، اسرائیل نے 393 بار معاہدے کی خلاف ورزی کی، غزہ میں شدید بارشوں سے بھی مشکلات بڑھ گئیں، 70 ہزار خاندان متاثر ہوئے۔