بہار الیکشن میں مودی نے کسی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251116-01-4
بہار(مانیٹر نگ ڈ یسک )بھارتی ریاست بہار کے الیکشن میں مودی کی جماعت نے روایتی انتہاپسندی، دھونس، دھمکی اور دھاندلی کے ذریعے فتح حاصل کرلی لیکن مسلم علاقوں میں بی جے پی کا سارا غرور اور تکبر خاک میں مل گیا۔بھارتی ریاست بہار کی 243 نشستوں پر مودی کی جماعت نے ایک بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا تو صحافیوں نے امیت شاہ پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔جس پر بھارتی وزیر داخلہ اور پارٹی کے سربراہ امیت شاہ نے متکبرانہ انداز میں کہا کہ ہم اْسے ٹکٹ دیتے ہیں جس کی فتح کا کوئی امکان بھی موجود ہو۔ریاست بہار کی آبادی کے 18 فیصد غیور مسلمانوں کو امیت شاہ کا یہ گھمنڈی بیان ایک آنکھ نہ بھایا اور مسلم علاقوں میں بی جے پی کو شکست دھول چٹادی اور 11 مسلم امیدوار کامیاب ہوگئے۔خیال رہے کہ بی جے پی کے برعکس ریاست بہار سے راشٹریہ جنتا دل نے 18، کانگریس نے 10، جنتا دل یونائیٹڈ نے 4 امیدوار اور ایل جے پی (آر) نے ایک مسلمان کو ٹکٹ دیا تھا۔بہار میں جہاں مقبول مسلم جماعت آل انڈیا مجلس اتحاد بین المسلمین کے 5 امیدواروں نے فتح حاصل کی وہیں آر جے ڈی سے تین، کانگریس سے دو اور جنتادل یونائیٹڈ کے ایک مسلم امیدوار کو بھی کامیابی ملی۔یاد رہے کہ ریاست بہار کی 243 نشستوں پر بی جے پی کو 89 جبکہ جنتا دل (یونائیٹڈ) کو 85 اور کانگریس کو صرف 6 سیٹس مل سکیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریاست بہار بی جے پی
پڑھیں:
ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ بننے کے امکانات روشن
بھارتی ریاست بہار کے اسمبلی انتخاب 2025 میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (NDA) نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور نتیش کمار کو 10 ویں مرتبہ وزیر اعلیٰ بننے کا راستہ ہموار کردیا ہے۔ این ڈی اے نے 243 رکنی ایوان میں تقریباً 202 نشستیں جیت لی ہیں۔
یہ نتیش کمار اور ان کے اتحادیوں مہاگٹھ بندھن (یعنی ریاستی اپوزیشن اتحاد) کے لیے ایک کی یہ کامیابی بھاری دھچکا ہے، جو اب صرف 30-40 کے درمیان نشستوں پر محدود نظر آتی ہے۔
بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں این ڈی اے نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور 202 نشستیں جیت کر مکمل اکثریت حاصل کی ہے، جو 243 رکنی اسمبلی میں فیصلہ کن جیت ہے۔
یہ بھی پڑھیے بہار الیکشن کے ایگزٹ پولز کے نتائج جاری، کس کی کامیابی کے امکانات زیادہ؟
انتخابی نتائج کے مطابق بی جے پی نے 89 نشستیں حاصل کیں جبکہ نتیش کمار کی جماعت ’جے ڈی(یو) نے 85 جبکہ چیرگ پاسوان کی پارٹی نے ’رام ولاس‘ نے 19 سیٹیں حاصل کیں۔
دوسری طرف اپوزیشن اتحاد ’مہاگٹھ بندھن‘ کی سیٹوں کی تعداد 30 سے 40 کے درمیان ہے۔ جس میں آر جے ڈی نے 25 جبکہ کانگریس نے 6 نشستیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیے بہار اسمبلی کے انتخابات، کیا بی جے پی اپنی 74 نشستیں برقرار رکھ پائے گی؟
انتخابی نتائج کے مطابق این ڈی اے نے 47 فیصد جبکہ مہاگٹھ بندھن نے 38 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ این ڈی اے میں بی جے پی کو نتیش کمار کی جماعت جے ڈی یو سے نشستوں اور ووٹوں میں معمولی برتری حاصل رہی۔ مجموعی طور پر کانگریس کو بہار کے ریاستی انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی ریاست بہار نتیش کمار