پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں 2صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں 2صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سسری لنکا کو شکست دیکر 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
سری لنکا کے جنیتھ لیانگے نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کمیندو مینڈس نے 44 رنز بنائے، سدیرا سمارا وکرما نے 42 رنز اسکور کیے جبکہ ونندو ہسارانگا 37رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔پاکستان کے ابرار احمد اور حارث روف نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے کیریئر کی 28 ویں سینچری اسکور کر کے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ 102 رنز ناٹ آوٹ بنا کر نمایاں رہے۔بابر اعظم نے 83 اننگز اور 807 روز بعد انٹرنیشنل میچ میں سنچری اسکور کی۔فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز اسکور کر کے پویلین لوٹے۔محمد رضوان 51 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آوٹ رہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحج 2026کی دوسری قسط کی وصولی، نامزد برانچیں کل کھلیں رہیں گی حج 2026کی دوسری قسط کی وصولی، نامزد برانچیں کل کھلیں رہیں گی اسلام آباد میں گاڑیوں کے ای ٹیگ کا آغاز، شہریوں کو اہم ہدایات جاری ابھی کچھ استعفے اور آئیں گے، یہ کھینچاتانی اور تقسیم چیف جسٹس بننے کیلئے ہے، ملک احمد خان چائنا میڈیا گروپ کا “سائنس آن ویلز” پروگرام پارک سکول کے ہونہار بچوں کے نام چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی سعودی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو اپوزیشن اتحاد کا 27ویں ترمیم پر شدید ردعمل، غیر آئینی قرار اور یوم سیاہ منانے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان نے
پڑھیں:
پاکستان نے بنگلادیش کو پہلے میچ میں 2-8 سے شکست دے دی
پاکستان ہاکی ٹیم نے تین میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش کو 2-8 سے شکست دے دی۔
ڈھاکا میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں رسائی کے لیے پاکستان اور بنگلادیش کے مابین کھیلی جانے والی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیت لیا۔
پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے دو دو جبکہ کپتان عماد بٹ، غضنفر علی، رانا وحید اشرف اور حنان شاہد نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
بنگلادیش کی جانب سے حذیفہ اور امیر السلام نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
???? Full Time in Dhaka!
???????? Pakistan 8 – 2 Bangladesh ????????
A dominant performance by Pakistan in The Play-Off: Road to the FIH World Cup Qualifier 2025! ????????
An exciting start to the journey toward the World Cup!#RTWCQ #Dhaka2025 #BangladeshVsPakistan #AsianHockey #RoadToFIHWorldCup pic.twitter.com/kkFSo3i8PM
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی خان نے سیریز کی پہلی کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
پاک بنگلا سیریز کا دوسرا میچ 14 نومبر کو جبکہ آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
سیریز کی فاتح ٹیم ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر میں رسائی حاصل کرلی ہے۔