راولپنڈی: پاکستان کا فیلڈنگ کا فیصلہ، سری لنکا کے خلاف کپتانی سلمان علی آغا کے سپرد
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں، جبکہ آج پاکستان کی قیادت آل راؤنڈر سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز کا خصوصی پیغام
میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، حسین طلعت، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
Two changes to our playing XI today ????????????@SalmanAliAgha1 is the stand-in captain for the second ODI ©️
???? Watch live in the UK region, sign up now at https://t.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 14, 2025
سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا، کامل مشارا، کوشل مینڈس، سدیرا سماراوکرما، چریتھ اسالنکا (کپتان)، جنتھ لیاناگے، کامندو مینڈس، ونانڈو ہسارنگا، پرمود مدوشان، دشمنتا چمیمرا اور اسیتھا فرنینڈو میدان میں اترے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل
Following a thrilling finish in the series opener, we’re all set for the second ODI!
???? Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/buKTjYAOkA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 14, 2025
میچ کا آغاز 2 بجکر 30 منٹ پر ہوا جبکہ وقفہ شام 6 بجے سے 6:45 تک رکھا گیا ہے۔ مقابلہ رات 10:15 تک جاری رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابراعظم پاکستان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سری لنکا سلمان علی آغا
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سری لنکا سلمان علی ا غا سری لنکا
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔