آئندہ تعمیرات ’’گرین بلڈنگ‘‘ کوڈ کے تحت ہونگی: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) تمام تعمیرات اب گرین بلڈنگ کوڈ کے تحت ہوں گی، یہ فیصلہ وزیراعظم کے وژن اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال چوہدری کی قیادت میں کیا گیا تاکہ ملک کے تعمیراتی شعبے کو ماحولیاتی پائیداری، توانائی کی بچت، اور قابلِ تجدید مواد کے عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جا سکے۔ اسلام آباد میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے تعاون سے ''پاکستان گرین بلڈنگز سیشن'' سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ حکومت نے ''اڑان پاکستان'' لازمی قرار دیا ہے، تاکہ پاکستان کا تعمیراتی ڈھانچہ سبز، مستحکم اور ماحول دوست ہو۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ گرین بلڈنگ کوڈ کا نفاذ تمام سرکاری منصوبوں میں توانائی کی بچت، پانی کے دانشمندانہ استعمال، قابلِ تجدید مواد کے فروغ اور تعمیراتی فضلہ میں کمی کو یقینی بنائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان کرکٹ کے مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز
سری لنکا کی جانب سے ون ڈے سیریز جاری رکھنے کے اقدام پر قومی کرکٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ مشکل حالات میں پاکستان کرکٹ کے ساتھ یکجہتی اور تعاون پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ شائقین زییادہ سے زیادہ تعداد میں باقی کے 2 میچز دیکھنے آئیں، یہ میچر 14 نومبر اور 16 نومبر کو راولپنڈی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
سلمان علی آغا نے بھی راولپنڈی اور اسلام آباد کے کرکٹ شائقین سے درخواست کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں میچز دیکھنے آئیں، یہ پاکستان کی جیت ہے۔
وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا کہ وہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا، اس سے پوری دنیا میں کرکٹ کی جیت ہوئی ہے، اگر ہم اسی طرح ایک دوسرے کو اسپورت کرتے رہیں گے تو کرکٹ اسی طرح پوری دنیا میں قائم ہو دائم رہے گی۔
فاسٹ بولر محمد حارث نے کہا کہ وہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں کہ جس نے پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان کی کرکٹ اور خاص کر پاکستانی نوجوانوں کا ساتھ دیا، آپ نے پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل محفوظ کیا، یہ آپ کو بہت بڑا قدم تھا جس کو یاد رکھا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان سری لنکا کرکٹ