پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی سیریز کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں دوسرے  ڈے نائٹ ون ڈے میچ میں دن دو بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس کی جانب سے  فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

خالد ہمدانی کے مطابق فیض آباد سے ڈبل روڈ ٹرن تک اسٹیڈیم و روٹ کے گرد ہوٹلز بند رکھوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہاسٹلز کی ٹیکنیکل سوئیپنگ کرکے رہاہشیوں کی از سر نو تصدیق کی گئی۔

ریڑھی بانوں و فروٹ اور اشیاء خورد و نوش کے ٹھیلوں پر بھی میچ کے اختتام تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔

فیض آباد سے ڈبل روڈ ٹرن و اسٹیڈیم کے گرد و نواح میں ہوٹلز و عمارتوں کے مالکان اور رہائشیوں سے پابندی پر عملدرآمد کے بانڈز بھی لیے جارہے ہیں۔

عمارتوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں سمیت مختلف پوائنٹس پر اسپیشل برانچ کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اضافی اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی فرائض کے لیے تعینات ہیں۔ ٹریفک انتظامات کے لیے 350 سے زائد افسران و وارڈنز  ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

مہمان ٹیم سری لنکا کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔ ٹیموں کو پاک رینجرز اور پولیس کمانڈوز کے کڑے حصار میں رکھا گیا ہے۔

سینئر افسران کو فیلڈ میں سیکیورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسٹیڈیم اور روٹ کے اردگرد بلند عمارتوں کے روف ٹاپ پر اسنائپرز تعینات کیے گئے ہیں۔

سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جس کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ تھانوں کی موبائلز سمیت ایلیٹ اور ڈولفن اسکواڈز اسٹیڈیم کے اطراف گشت کر رہے ہیں۔

سی پی او کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کے لیے موثر ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔

میڑو بس

کرکٹ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران ایک ایک گھنٹے کے لیے جڑواں شہروں میں میڑو بس عارضی بند رکھی جائے گی۔

رحمان آباد، شمس آباد اور فیض آباد کے تین میڑو اسٹیشنز میچ کے دوران مستقل بند رہیں گے۔ بند اسٹیشنز پر میڑو بس بغیر رکے آپریشنل رہے گی۔

میڑو بسوں میں سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے چاندنی چوک سے آئی جے پی اسٹیشن اور آئی جے پی سے چاندنی چوک اسٹیشن تک دو دو اہلکار تعینات رہیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیے گئے ہیں کے لیے گیا ہے

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی