data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم سے اسٹیڈیم میں ملاقات کی اور انہیں فول پروف سیکورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کرکے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے جاری دورۂ پاکستان کے حوالے سے نہ صرف سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا بلکہ خود کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔

چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے اور وزیر مملکت طلال چوہدری بھی موجود تھے، جنہوں نے مختلف حصوں کا جائزہ لیتے ہوئے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں ہدایت دی کہ کھلاڑیوں کی نقل و حرکت سے لے کر اسٹیڈیم کی بیرونی حدود تک ہر مقام پر مکمل چوکسی برقرار رکھی جائے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے پریکٹس سیشن میں مصروف سری لنکن کھلاڑیوں سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی اور پاکستان آنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان جاری رکھنا امن کی فتح اور دہشت گردی کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے اور پاکستانی عوام اس دوستی اور اعتماد کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کھلاڑی پاکستان میں خود کو مکمل طور پر محفوظ سمجھیں، کیوں کہ ان کی سیکورٹی ریاستِ پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی نے پاکستانی اسکواڈ سے بھی بات چیت کی اور ان کے پریکٹس سیشن کا تفصیلی جائزہ لیا، جبکہ کھلاڑیوں کے مورال اور تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں ذمہ داریاں نبھائی ہیں، مگر پاکستان ہمیشہ ان کے لیے دوسرے گھر جیسا رہا ہے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے مہیا کی گئی سیکورٹی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم نہ صرف خود کو محفوظ سمجھتی ہے بلکہ پاکستانی عوام کی مہمان نوازی نے بھی ان پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محسن نقوی نے انہوں نے

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ