’آپ کا دورہ جاری رکھنا دہشتگردی کی شکست ہے‘، محسن نقوی کی سری لنکن کرکٹرز سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکن اور پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے، جو خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے سری لنکن کھلاڑیوں کا پاکستان کا دورہ جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ ان کی سیکیورٹی کی مکمل ذمہ داری پاکستان کی ہے۔
مزید پڑھیں: مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز
انہوں نے کہاکہ آپ کا دورہ جاری رکھنا امن کی جیت اور دہشت گردی کی شکست ہے، اور پورا پاکستان آپ کی محبت اور خلوص کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔
راولپنڈی۔وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ
سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے اور وزیر مملکت طلال چوہدری بھی ہمراہ تھے
محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی
محسن نقوی کی قانون… pic.
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 13, 2025
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہاکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ اور دوستی کا یہ لمحہ پاکستانی قوم کے لیے یادگار رہے گا۔
اس موقع پر موجود سری لنکن ہائی کمشنر نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مختلف ممالک میں خدمات انجام دی ہیں، لیکن پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور سیکیورٹی کے انتظامات سے مطمئن ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکن کرکٹرز نے دورہ ادھورا چھوڑ کر واپسی کا عندیہ دیا تھا، تاہم سیکیورٹی کی فول پروف یقین دہانی پر سری لنکن بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ ٹیم کا دورہ جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں: ’بھارتی ہاتھ سے انکار نہیں‘، سری لنکن ٹیم کے واپس جانے کے عندیہ کے پیچھے آئی پی ایل کا کیا کردار ہے؟
پاکستان سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews چیئرمین پی سی بی سری لنکن کرکٹرز محسن نقوی ملاقات وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیئرمین پی سی بی سری لنکن کرکٹرز محسن نقوی ملاقات وی نیوز کا دورہ جاری محسن نقوی سری لنکا پی سی بی
پڑھیں:
محسن نقوی کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات، سری لنکا کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ
وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل (ر) فریڈ سری ویراتنے نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں سری لنکا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مینجرز، پی سی بی کے سی او او سمیر احمد، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیے: وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی قائم مقام سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں
اس موقع پر چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد پولیس نے سری لنکن ہائی کمشنر کو سری لنکا کرکٹ ٹیم کو فراہم کی گئی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
سری لنکن ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں حالیہ دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور حکومتِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کے اسٹیٹ گیسٹ ہیں، اور ان کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان کھلاڑیوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
سری لنکا کے ہائی کمشنر نے پاکستان کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی سی بی سری لنکا کرکٹ محسن نقوی