قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے لیے ہمیشہ حمایت کرنے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغانے سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں سری لنکا نے پاکستان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے درخواست ہے گراؤنڈ آئیں اور کرکٹ کو سپورٹ کریں۔

ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر سری لنکا کے مشکور ہیں۔ شائقین زیادہ سے زیادہ تعداد میں گراؤنڈ آئیں۔

فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سری لنکا کو یاد رکھا جائے گا۔

لیگ اسپنر ابرار احمد نے کہا کہ سری لنکا کے فیصلے سے کرکٹ کی جیت ہوئی ہے۔ ہم سری لنکن کرکٹرز کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔

???? Cricket Wins! Pakistan players express heartfelt gratitude to Sri Lanka’s team and board ????????????????????

Players urging fans to come out and keep supporting in the Rawalpindi Cricket Stadium ????#PAKvSL #JeetKaScene pic.

twitter.com/T3rLDNkVuc

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 13, 2025

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سری لنکا کہا کہ

پڑھیں:

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کا اعلان

 

راولپنڈی (نیوزڈیسک)ایک سری لنکن عہدیدار نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کم از کم 8 سری لنکن کرکٹرز پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سہ ملکی وائٹ بال کرکٹ سیریز میں حصہ لیے بغیر وطن واپس لوٹ جائیں گے جبکہ سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسلام آباد میں دھماکے کے بعد سری لنکن کھلاڑیوں نے اپنی حفاظت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا۔

سری لنکا کرکٹ کے ایک ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’پاکستان کے خلاف کل دوسرے ون ڈے کے حوالے سے شکوک و شبہات ہے، تاہم متبادل کھلاڑیوں کو سہ ملکی سیریز جاری رکھنے کے لیے بھیجا جائے گا۔سری لنکن کرکٹ کے صدر شامی سلوا نے کہا کہ بورڈ ٹورنامنٹ میں اپنی شرکت جاری رکھنے کے حوالے سے ایک باضابطہ بیان تیار کر رہا ہے، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں، سری لنکن کرکٹ ٹیم نے اپنے بورڈ سے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جانے کی درخواست کردی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق ذائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کچھ دیر میں مہمان ٹیم سے ملاقات کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کے دورے سے متعلق حتمی فیصلہ اس ملاقات کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔

قبل ازیں، آج پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل (ر) فریڈ سینے ویراتنے نے ملاقات کی تھی۔

مزید بتایا تھا کہ ملاقات میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کو فراہم کردہ سیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، سری لنکا کے ہائی کمشنر نے کرکٹ ٹیم کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

سری لنکا کے ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔

محسن نقوی نے کہاکہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہمارے اسٹيٹ گیسٹ ہیں، فول پروف سیکیورٹی کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہمان کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کھیل کی ہمیشہ حمایت پر قومی کرکٹرز سری لنکن ٹیم کے مشکور
  • قومی کھلاڑیوں کا اظہارِ تشکر، سری لنکن ٹیم کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا
  • پاکستان کرکٹ کے مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز
  • ‘فرینڈ شپ ناٹ آؤٹ‘، وفاقی وزرا کرکٹ کے کھیل کیلئے ہمیشہ حمایت کرنے پر سری لنکن ٹیم کے مشکور
  • سری لنکن ٹیم کی موجودگی ہمارے لیے باعث اعزاز ہے، عطااللہ تارڑ
  • چیئرمین پی سی بی نے سری لنکن ٹیم کو مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی
  • سری لنکن کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کا اعلان
  • سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جا رہی ہے : ترجمان سری لنکا کرکٹ ٹیم
  • پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز آج سے راولپنڈی میں شروع، شاہین کی قیادت میں فتح کی امید