کراچی؛ معصوم بچوں کیساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، نازیبا ویڈیوز برآمد
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
کراچی(نیوزڈیسک) معصوم بچوں کیساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، نازیبا ویڈیوز برآمد۔ملزم سے برآمد ہونے والا موبائل فون فارنزک کے لیے بھیجا جائے گا، ایس ایس پی۔کیماڑی انویسٹیگیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی توحید میمن نے بتایا کہ ملزم بچوں کے ساتھ زیادتی کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتا تھا جبکہ گرفتار ملزم کے موبائل فون سے نازیبا مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔
پولیس افسر کے مطابق ملزم نے 15 سالہ بچے کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈاکس میں دو روز قبل درج کیا گیا تھا۔
کیماڑی تفتیشی پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزم حمزہ کو گرفتار کر لیا جبکہ مفرور ملزم انعام کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزم سے برآمد ہونے والا موبائل فون فارنزک کے لیے بھیجا جائے گا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
راولپنڈی؛ شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
راولپنڈی:(نیوزڈیسک) پیر ودھائی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
مدعیہ مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص بلیک میل کر کے مجھ سے زیادتی کرتا رہا۔
پیرودھائی پولیس نے خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے۔
ایس پی راول سعد ارشد کے مطابق زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔