خانیوال میں سسر نے گھریلو ناچاقی پر بہو پر تیزاب پھینک دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
خانیوال میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں سسر نے گھریلو ناچاقی پر بہو پر تیزاب پھینک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خانیوال سے تفصیلی رپورٹ طلب کی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ تیزاب پھینکنا سنگین جرم ہے، ایسڈ کنٹرول بل 2025 کے تحت 14 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا مقرر ہے۔ ایسے درندہ صفت عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی متاثرہ خاتون کو قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرے گی۔ پولیس ملزم کے خلاف شفاف تفتیش اور فوری چالان یقینی بنائے۔ خواتین پر تشدد کے تمام کیسز میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل ہو رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
اٹلی میں مبینہ طور پر چار پاکستانی کسانوں(Pakistani farmers) کے لرزہ خیز قتل کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی اٹلی میں جلائی گئی ایک وین سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاں بحق افراد پاکستانی نژاد ہو سکتے ہیں، تاہم اس مرحلے پر ان کی شہریت کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی۔
دفتر خارجہ کے مطابق مقامی پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
مزید پڑھیں:کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع
ترجمان نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔