کراچی: سمندر پر نہاتے ہوئے میڈیکل یونیورسٹی کے 5 طلبہ ڈوب گئے، 3 لاشیں نکال لی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
کراچی میں منوڑہ کے مقام پر سمندر میں نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے ان کی تلاش شروع کردی جن میں سے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ ڈوبنے والے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس ہیں، اسٹوڈنٹس کا گروپ سمندر پر پکنک کی غرض سے آیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ افسوسناک واقعے میں 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے، تینوں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، دو افراد کو تشویشناک حالت میں نکالا گیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شارب، اشہد عباس اور احمد کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 25 سے 28 سال کے درمیان ہیں، 02 افراد کو فوری امدادی کارروائی کے دوران زندہ بچا لیا گیا، تاہم دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، مجید اور رضوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: بےقابو کار نے فٹ پاتھ پر سوئے افراد کو کچل ڈالا، 2 جاں بحق، 4 زخمی
---فائل فوٹوکراچی کے علاقے کلفٹن میں عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے قریب بے قابو کار نے بے گھر شہریوں کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق بے قابو کار نے فُٹ پاتھ پر سوئے ہوئے افراد کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 2 کار سوار سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔