کراچی: منوڑہ کے قریب کشتی الٹنے سے 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
کراچی میں منوڑہ جزیرے کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے کے باعث 3 جاں بحق جبکہ 2 کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق حادثہ بدھ کی دوپہر پیش آیا جب چند افراد تفریح کے لیے کشتی پر سمندر میں گئے تھے کہ اچانک تیز لہروں کے باعث کشتی الٹ گئی۔
اطلاع ملنے پر ایدھی بحری خدمات کی ٹیموں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
کارروائی کے دوران 2 افراد کو زندہ نکال لیا گیا، جبکہ 3 افراد کی لاشیں بعد ازاں سمندر سے برآمد کی گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک شخص کی لاش نیٹو جیٹی پل کے نزدیک پورٹ گرینڈ کے قریب سے ملی، جس کی شناخت عبدالوحید کے نام سے کر لی گئی ہے۔
دیگر جاں بحق افراد کی لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس اور ریسکیو حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایدھی بحری خدمات کراچی کشتی منوڑہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایدھی بحری خدمات کراچی کشتی منوڑہ
پڑھیں:
مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔
پولیس اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ میں واقعے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔