پنجاب بار کونسل کی صوبہ بھر میں آج مکمل ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
سٹی42:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد ملک بھر میں وکلاء برادری میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جس کے سبب پنجاب بار کونسل نے صوبے کی تمام عدالتوں میں آج مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
پنجاب بار کونسل کے مطابق یہ ہڑتال جاں بحق افراد کے سوگ اور یکجہتی کے طور پر کی جا رہی ہے، اس دوران وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عدلیہ اور انصاف کے نظام پر حملہ قرار دیا ہے۔
پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی
وکلاء تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے۔ ساتھ ہی عدالتوں میں سکیورٹی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں آج معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت جاری رہے گی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
راولپنڈی: نانبائیوں نے 2 دن کے وقفے کے بعد دوبارہ ہڑتال کا اعلان کردیا
---فائل فوٹونانبائی ایسوسی ایشن نے 2 دن کے وقفے کے بعد 11 نومبر سے پنجاب بھر میں ایک بار پھر ہڑتال کی کال دے دی ہے۔
نانبائی ایسوسی ایشن نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی بیچنا ناممکن ہے، آٹے کی بوری ساڑھے 5 ہزار سے 11 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، انتظامیہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر قیمت مقرر کرے ورنہ ہڑتال جاری رہے گی۔
نانبائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سوئی گیس دستیاب نہیں، مہنگی ایل پی جی گیس استعمال کرتے ہیں، سرکاری نرخ پر 14 روپے کی روٹی بیچنا ممکن نہیں ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ نانبائیوں کی اکثریت نے ہڑتال کو مسترد کیا ہے، سرکاری نِرخوں پر روٹی کی قیمت یقینی بنائی جائے گی، نانبائیوں کی ہڑتال بلاجواز اور بلیک میلنگ ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نانبائیوں کے لیے آٹے کی فراہمی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں، آٹا ڈیلرز کو فلور ملز سے حکومتی نرخوں پر آٹا فراہم کیا جا رہا ہے، راولپنڈی میں 157 خصوصی پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں آٹا دستیاب ہے، ڈرا دھمکا کر تنور بند کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔