لاہور: لیسکو ایئرپورٹ سب ڈویژن کے دفتر پر مسلح حملہ، اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور میں لیسکو ایئرپورٹ سب ڈویژن کے دفتر پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، جس کے دوران دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے، لیسکو ٹیم نے ایئرپورٹ سب ڈویژن کے علاقے میں بجلی چوری کے خلاف رینجرز اور پولیس کے ہمراہ آپریشن کیا تھا، جس کے بعد نامعلوم افراد نے دفتر پر حملہ کر دیا۔
حملے کے دوران فاروق لائن مین اور عرفان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ لیسکو ترجمان کے مطابق واقعے کی رپورٹ تھانہ آر اے بازار میں درج کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ حملے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے حملے یا بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور عوام کو بہتر بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔
پولیس اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ میں واقعے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔