وفاقی حکومت نے ماڑی انرجیز کو 23 نئے آف شور بلاکس ایوارڈ کردیے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کی کامیاب بولیوں کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آف شور میں تیل وگیس کی 23 بلاکس کی بولیاں موصول ہوئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ماڑی انرجیرکو کل 23 آف شور بلاکس ایوارڈ کیے ہیں جن میں سے 18 بلاکس بطور آپریٹر اور5 بلاکس جوائنٹ وینچر پارٹنر ایوارڈکیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہےکہ ماڑی انرجیز نے اس حوالے سے آگاہی کے لیے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوخط بھی لکھ دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پہلے مرحلے میں سمندر میں تیل وگیس کی دریافت میں تقریباً 80 ملین ڈالرسرمایہ کاری کا تخمینہ ہے جب کہ ڈرلنگ میں یہ سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کا بتانا ہےکہ کامیاب بولیاں تقریباً 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر کے رقبے پرمشتمل ہیں جب کہ 4 توانائی کمپنیز جوانئٹ وینچر شراکت دارکےطور پر شامل ہیں۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش