پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف کا اجلاس 8 دسمبر کو طلب
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 8 دسمبر کو طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی جائے گی۔ پاکستان کو ای ایف ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے۔ کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد کل وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب
ویب ڈیسک : 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل دوپہر میں طلب کرلیا گیا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ آئینی ترامیم کی روشنی میں قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دے گی۔ آرمی ایکٹ، نیوی ایکٹ، ائیرفورس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے متعلق قانونی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ترمیم شدہ آئینی شقوں کی روشنی میں قوانین میں ترامیم کی منظوری دی جائے گی۔
کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے