ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس کی بروقت کارروائی، 14 مغوی بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
پولیس نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پہاڑ پور کے علاقے سیدووالی سے مزدوروں کے اغواء کرنے کی خبر پر ڈیرہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 مغویوں کو بازیاب کروالیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پہاڑ پور کے علاقے سیدووالی سے مزدوروں کے اغواء کرنے کی خبر پر ڈیرہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا اور سرچ آپریشن کے دوران اغواء کاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت چوکس ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈیرہ اسماعیل پولیس نے
پڑھیں:
بلوچستان: کچھی میں تھانہ نذر آتش، کوئٹہ میں چیک پوسٹ پر دستی بم کا حملہ
نامعلوم مسلح افراد نے منگل کی شام ضلع کچھی میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کر کے اسے آگ لگا دی، جب کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے علاقے میں ایک چیک پوسٹ کو دستی بم (ہینڈ گرینیڈ) سے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق سرکاری حکام نے بتایا کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس تقریباً 2 درجن نامعلوم ملزمان نے کٹھان پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا، یہ پولیس اسٹیشن حال ہی میں محکمہ لائیو اسٹاک کی ایک عمارت میں قائم کیا گیا تھا اور لیویز اہلکاروں کے پولیس میں انضمام کے بعد پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔
حملہ آور دو کمروں پر مشتمل اس پولیس اسٹیشن کے اندر داخل ہوئے اور سرکاری ریکارڈز اور فرنیچر کو آگ لگا دی، انہوں نے وہاں سے دو رائفلیں (جن میں ایک ایس ایم جی اور ایک جی-3)، ایک موبائل فون اور ایک نجی موٹر سائیکل لیکر فرار ہو گئے۔
ایک سینئر اہلکار کے مطابق حملہ آوروں کی بڑی تعداد کے باعث قریبی نجی مکان میں موجود سابق لیویز اہلکار مؤثر جواب نہیں دے سکے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کا واقعہ پیش نہیں آیا۔
مقامی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
واقعے کی تحقیقات محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سبی رینج نے شروع کر دی ہیں۔
چیک پوسٹ پر حملہ
کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہینڈ گرینیڈز سے حملہ کیا۔
پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے چیک پوسٹ پر 2 گرینیڈ پھینکے، جو قریب ہی پھٹے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
چیک پوسٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، لیکن حملہ آور گرینیڈ پھینکنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اس واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔