وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں سیکیورٹی گارڈ نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی بیوی کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جس کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی ہے، نے اشتعال میں آ کر کلہاڑی سے بیوی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اس کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں۔ شدید خون بہنے کے باعث خاتون، جس کا نام رانی بتایا گیا ہے، موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تحقیقات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان طویل عرصے سے جھگڑے چل رہے تھے اور ملزم اکثر اہلیہ پر تشدد کرتا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ معمولی گھریلو تنازع نے شدید شکل اختیار کی جس کے بعد یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے گولی مار کر اپنی جان لے لی

اہلِ محلہ کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں میاں بیوی کے علاوہ کوئی موجود نہیں تھا۔ خاتون کی چیخ و پکار سن کر اہلِ علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ زخمی حالت میں رانی کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد پولیس سیکیورٹی گارڈ قتل کلہاڑی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس سیکیورٹی گارڈ قتل کلہاڑی

پڑھیں:

کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت، لیاقت محسود کے گارڈ کی ضمانت منظور

فوٹو: اسکرین گریب۔جیونیوز

کراچی کے علاقے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے شہر ی کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے شریک ملزم لیاقت محسود کے گارڈ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے لیاقت محسود کے گن مین ملزم معراج کی ضمانت منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیے ڈمپر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ

 عدالت نے ملزم کو 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانےکا حکم دے دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شریک ملزم لیاقت محسود کا گارڈ ہے، ملزم نے عوام پر ہوائی فائرنگ کی تھی، ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان شاہزیب جاں بحق ہوگیا تھا۔

ملزم کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ موکل پر مشتعل لوگوں نے حملہ کیا تھا، ملزم نے مشتعل افراد کو ڈرانے کے لیے فائرنگ کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • نوشہرو فیروز: دیور نے بیوی کیساتھ مل کر بھابھی کو قتل کردیا
  • ایف آئی اے نے جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی
  • ایف آئی اے نے جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا
  • تحریک انصاف رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کے پی ہاؤس پہنچ گئی
  • کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت، لیاقت محسود کے گارڈ کی ضمانت منظور
  • لاہور، سی ٹی ڈی نے غازی آباد میں گھر سے خودکش جیکٹ برآمد کر لی
  • نیو کراچی میں جیولری شاپ پر ڈکیتی، فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی
  • نیو کراچی ، جیولری شاپ پر ڈکیتی، فائرنگ ، 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی
  • حافظ آباد: خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار