ایف آئی اے نے جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا کر مسافر آف لوڈ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسافر کی روانگی ملائیشیا کی تھی۔ نبیل اختر نامی مسافر فلائٹ نمبر PK894 کے ذریعے ملائیشیا جا رہا تھا۔
ملزم کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ ملزم کے پاسپورٹ پر بیرون ملک آمد و روانگی کی جعلی امیگریشن اسٹمپس لگی ہوئی تھیں۔
مذکورہ اسٹمپس کے حوالے سے سسٹم میں بھی کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہ تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان سے بیرونِ ملک جانے والوں کے لئے نئی پالیسی نافذ
اسلام آباد : پاکستان سے بیرونِ ملک جانے والوں کے لئے نئی پالیسی نافذ کردی گئی .روانگی سے قبل خصوصی کلیئرنس حاصل کرنا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے بذریعہ ایجنٹ غیر قانونی طریقے سے یورپ ودیگر ممالک جانے کے معاملے اور بڑھتے واقعات کے بعد ایف آئی اے نے نئی پالیسی نافذ کر دی۔ذرائع نے بتایا کہ اب دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو کراچی سے بیرونِ ملک روانگی سے قبل خصوصی کلیئرنس حاصل کرنا ہوگی۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں کے وہ مسافر جو پہلی بار بیرونِ ملک سفر کر رہے ہیں اور جن کا تعلق سندھ سے نہیں، انہیں عارضی طور پر سفر سے روک دیا جا رہا ہے، ایجنٹ شہریوں کو گمراہ کر کے بیرون ملک لے جاتے پھرکشتی میں سوار کرادیتے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ متعدد مسافر دیگر صوبوں سے آ کر کراچی ایئرپورٹ سے بیرونِ ملک روانہ ہوتے ہیں، جن میں سے بعض کو ایجنٹس گمراہ کر کے غیر قانونی راستوں سے یورپ لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔امیگریشن ذرائع نے مزید بتایا کہ پنجاب سے جاری پاسپورٹ رکھنے والے مسافر کراچی ایئرپورٹ سے پہلا غیر ملکی سفر نہیں کر سکیں گے، نئی پالیسی کے تحت سائپرس جانے والے مسافروں کو بھی روک دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ آف لوڈ کیے گئے مسافروں کی رپورٹ صبح و شام جمع کرائی جائے، گزشتہ دو روز میں سیکڑوں مسافروں کو مختلف پروازوں سے آف لوڈ کیا جا چکا ہے۔صرف سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی-709 سے 57 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جن میں 35 عمرہ زائرین اور 22 افراد ملازمت کے ویزوں پر شامل تھے۔ایئرلائنز نے قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے بورڈنگ کارڈ جاری کرنے کے بعد مسافروں کو آف لوڈ کرنا شروع کر دیا ہے.تاہم ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے مسافروں کے پاسپورٹ پر آف لوڈ کی مہر نہیں لگائی جا رہی، جس سے مسافروں کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ ایک سال میں عموماً تین سے چار سپر مونز دیکھنے کو ملتے ہیں. رواں برس کے تین مسلسل سپر مونز اکتوبر، نومبر، اور دسمبر میں یہ اس سلسلے کا دوسرا سپر مون ہے۔ماہرین کے مطابق عام نظر سے یہ فرق معمولی لگتا ہے، تاہم چاند 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوسکتا ہے، جبکہ غیر معمولی قریب سپر مونز نایاب فلکیاتی مظاہر میں شمار ہوتے ہیں۔