مظفرگڑھ میں بھکاری کی 3 لڑکیوں کو قتل کرنے کی کوشش، دو بہنیں شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفرگڑھ کے علاقے ہیڈ بکائنی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بھکاری نے 3 لڑکیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کی کوشش کی۔ ڈی ایس پی چوہدری جاوید کے مطابق حملے میں 2 بہنیں شدید زخمی ہوگئیں۔
افسران کے مطابق مشکوک شخص کو لڑکیوں کے ساتھ جنگل کی طرف جاتا دیکھ کر مقامی شہریوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شک کی بنیاد پر مقام کی نشاندہی کی اور ملزم تک رسائی حاصل کی۔
ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ تیز دھار آلے کے وار سے دونوں لڑکیاں شدید زخمی ہوئیں جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دورانِ حراست اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی جبکہ زخمی لڑکیوں کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حافظ آباد: خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
حافظ آباد میں سی سی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
سی سی ڈی پولیس کے مطابق ملزم موٹرسائیکل پر فرار کی کوشش میں گر پڑا جس کی وجہ سے اس کی انگلی ٹوٹ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ سی سی ڈی حافظ آباد میں مقدمہ درج ہے۔