Express News:
2026-07-24@08:01:48 GMT

سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 1st, November 2025 GMT

سابق وزیر اعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی علالت کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آفتاب شعبان میرانی طویل العمری کے باعث علیل تھے اور وہ آج انتقال کرگئے، اہل خانہ نے آفتاب شعبان میرانی کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

آفتاب شعبان میرانی کا تعلق ضلع شکارپور سے اور وہ طویل عرصے سے کراچی میں مقیم تھے، انہیں ایک ہفتے قبل اسپتال سے گھر منتقل کیا گیا تھا۔

آفتاب شعبان میرانی کا شمار پیپلز پارٹی کے سینیئر ترین رہنماﺅں میں ہوتا تھا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے قریبی رفقا میں شامل تھے۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سمیت دیگر سیاسی قائدین نے بھی شعبان میرانی کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت جبکہ مرحوم کی مغفرت کیلیے دعا کی ہے۔

آفتاب شعبان میرانی کی نماز جنازہ آج رات دس بجے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ ہفتے کراچی کے ساوتھ سٹی اسپتال میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی کی عیادت کی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شعبان میرانی کے انتقال آفتاب شعبان میرانی

پڑھیں:

ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت

کراچی:

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔

جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے