ملک میں دہشتگرد حملے طالبان حکومت اور بھارت کی پراکسی جنگ کا نتیجہ ہیں، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
فرانسیسی چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں نئی فضائی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں نئی فضائی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریگا۔ فرانسیسی چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا کہ ملک میں ہونے والے دہشت گرد حملے کابل میں طالبان حکومت اور انڈیا کی ملی بھگت سے چھیڑی جانے والی پراکسی جنگ کا نتیجہ ہیں۔ وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ پاکستان افغانستان میں نئی فضائی کارروائیاں کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا جب تک کہ کابل سے کوئی امن کی ضمانت نہیں دے دیتا۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جب پاکستان پر حملہ کرنے کی بات آتی ہے تو نئی دہلی اور کابل ایک ہی صفحے پر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ جنگ کا امکان اب بھی موجود ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر دفاع کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی